روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ہاردک پانڈیا ان کےنائب ہوں گے،چیف سیلکٹر


بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)نے 13ویں آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر اجیت آگرکرمطابق روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ہاردک پانڈیا ان کےنائب ہوں گے۔
لوکیش راہول اور شریاس آئیرنے حال ہی میں اپنی طویل مدتی انجری سے نجات پانے کے بعد 50 اوور کے فارمیٹ میں واپسی کی ہے۔سوریہ کمار یادیو کو ون ڈے سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے ۔ تلک، سیمسن اور پرسدھ کرشنا 15 رکنی سکواڈ میں جگہ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ پرسدھ کرشنا نے طویل انجری مسائل سے نجات پائی تاہم سلیکٹرز نے ان کو بھی سکواڈ میں منتخب نہیں کیا لیکن جسپریت بمراہ کو منتخب کیا گیا۔
چیف سلیکٹر اجیت آگرکر نے کہا کہ لوکیش راہول کے اب مکمل طور پر فٹ ہونے کے بعد انہیں ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز ایشیا کپ کے سپر 4 میچوں کے انتخاب کے لیے ٹیم کو دستیاب رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ کے ساتھ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے علاوہ محمد شامی، محمد سراج اور شاردول ٹھاکر فاسٹ بائولنگ کے شعبے میں شامل ہیں۔
شاردول ٹھاکر کو بھی فائنل 15 میں شامل کر لیا گیا ہے ۔یوزویندر چہل جو ایشیا کپ کے لیے بھی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے تھے کو بدستور سائیڈ لائن رکھا گیا ہے۔کلدیپ یادو کو واحد کلائی سپنر کے طور پر سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے ،رویندر جڈیجہ اور اکسر پٹیل ان کے ساتھی ہوں گے ۔
ایشان کشن بھی سلیکٹر کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ 13 ویں آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی بھارتی سکواد میں روہت شرما ٹیم کو لیڈ کریں گے اور ہاردک پانڈیا ان کے نائب ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، لوکیش راہول، ایشان کشن، سوریہ کمار یادیو، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم 13 ویں آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں اپنی مہم کا آغاز 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گی جو چنائی میں کھیلا جائے گا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 minutes ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago




