Advertisement

ملائیشیا کی 66ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر سائیکلنگ ریس کا انعقاد

تقریبات میں انڈونیشیا کے سفارت خانے کے ڈیفنس آفس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 12th 2023, 5:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملائیشیا کی 66ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر سائیکلنگ ریس کا انعقاد

اسلام آباد: ملائیشیا کی 66ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پرملائیشین ہائی کمیشن کے زیر اہتمام سائیکلنگ ریس کا انعقاد ہوا۔ شرکا نے ملائیشین ہائی کمیشن سے فیصل مسجد تک 14 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس موقع پر ملائیشین ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان مہمان خصوصی تھے۔

اسلام آباد میں ملائیشیا کے ہائی کمیشن نے ملائیشیا کی 66ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر مرڈیکا اسلام آباد فن رائیڈ 2023 کا انعقاد کیا۔ اسلام آباد میں ملائیشیا کے ہائی کمیشن نے اپنے سپورٹس اینڈ ریکریشن کلب (کیلاب ایس ٹی ایم آئی) کے تحت وزارت خارجہ امور خواتین کی ایسوسی ایشن، ملائیشیا کے تعاون سے اسلام آباد میں پہلی مرتبہ مرڈیکا اسلام آباد فن رائیڈ 2023 کا انعقاد کیا۔

یہ تقریب 31 اگست 2023 کو ملائیشیا کے 66 ویں یوم آزادی کی یاد میں ایک ماہ کی طویل تقریبات کا حصہ تھی۔ اس تقریب میں 40 شرکاجن میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان، حکام اور عملے کے ساتھ، ساتھ ہائی کمیشن کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ انڈونیشیا کے سفارت خانے کے ڈیفنس آفس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پرواکیلان اسلام آباد کی صدر میڈم امیلیا امانی لی نے ملائیشین ہائی کمیشن کی چانسری بلڈنگ میں فلیگ آف کیا۔

Advertisement
Advertisement