پنجاب حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 10مئی شام6بجے سے15مئی صبح 6بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکت کی، اجلاس میں کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے،ویکیسنیشن سنٹرزکی تعدادکوبڑھانے ودیگراقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ کورونا وباء کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی ویکسینیشن سنٹرپرویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔روزانہ کی بنیاد پرایک لاکھ سے زائد افرادکی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ ویکسینیشن کرنے کی صلاحیت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ عوام کے تعاون کے بغیر کوروناکے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔ شہروں کےداخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے اور چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔ لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقا مات کو بند کیا گیا تھا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- 13 گھنٹے قبل

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا
- 13 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 10 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 13 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- 13 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 9 گھنٹے قبل










