لاہور: عید پر کورونا کیسز کنٹرول کے اقدامات، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن 8مئی سے 16 مئی تک نافذالعمل رہے گا۔

لاہور: عید پر کورونا کیسز کنٹرول کے اقدامات، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن 8مئی سے 16 مئی تک نافذالعمل رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق عید پر کیسز کنٹرول کے اقدامات کے حوالے سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن 8مئی سے 16 مئی تک نافذالعمل رہے گا۔تمام مارکیٹس، کاروبار، دفاتر اور دوکانیں بند رہیں گی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق تمام میڈیکل سٹور، فارمیسیز، میڈیکل فیسیلیٹیز اور ویکسینیشن سنٹر ،پیٹرول پمپ، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، فوڈ ٹیک اویز،بجلی، گیس، ای کامرس (ھوم ڈیلیوری) 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گروسری سٹورز اور گروسری اور مشروبات کے ڈسٹری بیوٹر، کریانہ کی دکانیں، بیکری، آٹا چکیاں، مٹھائی کی دکانیں، پھل اور سبزی کی دکانیں، گوشت کی دکانیں، زرعی بیٹریز، ڈرائی کلینرز اور لانڈری، کورئیر اور ملحقہ سروسز صبح 9 بجے سے شام 6بجے تک کھل سکیں گی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ تمام قسم کی منڈیاں جیسا کہ غلہ منڈی، سبزی پھل اور مویشی منڈیاں، آٹو ورکشاپ، تیل کے ڈپو، یوٹیلیٹی سروسز ( بجلی و گیس, انٹر نیٹ, موبائل نیٹ ورکس کال سنٹر) کو بھی صبح نو بجے سے شام چھے بجے تک کام کرنے کی اجازت ہو گی ۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا مزید کہنا ہے کہ چاند رات بازاروں مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے تمام سٹالز پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام انڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب کے وہ اضلاع جن میں کورونا وائرس پازٹیوٹی کی شرح ٪8 سے زیادہ ہےوہاں تمام انڈور اور آوٹ ڈور شادی کی تقریبات، کمیونٹی ہال، مارکیز اور مزارات پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔ ان اضلاع میں اٹک، بہاولپور، بھکر، چکوال، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، قصور،خانیوال، خوشاب،لاہور،لیہ،منڈی بہاؤالدین، ملتان، میانوالی، راجن پور،راولپنڈی، رحیم یار خان،ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے شامل ہیں ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں تمام پارک اور سیرو تفریح والے مقامات اور سرگرمیوں پر پابندی ہو گی،تمام تفریخی مقامات، پارکس،شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، اور پکنک کے مقامات بند رہیں گے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 15 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 10 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 15 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 20 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 12 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 14 hours ago

