پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3260 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی


اسلام آباد: ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پرکمی ہوئی ہے۔
پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69552 بیرل ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6 فیصدکم ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69938 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 8 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3249 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.3 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3260 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33821 بیرل، پی پی ایل 10667 بیرل، پی اوایل 4636 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1000 بیرل ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار740 ایم ایم سی ایف ڈی ،پی پی ایل 602ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 53ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار911 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 14 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 11 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 11 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 14 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 11 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 19 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago








