Advertisement

امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق ریڈ سینڈز 23.2 اختتام پذیر

اس موقع پر مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکا کے اعلیٰ فوجی جنرل موجود تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 14 2023، 11:26 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق ریڈ سینڈز 23.2 اختتام پذیر

ریاض: امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق ریڈ سینڈز 23.2 اختتام پذیر ہوگئی۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج نے رواں ہفتے الریاض میں مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لیا ہے۔ اس موقع پر مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکا کے اعلیٰ فوجی جنرل موجود تھے۔

ریڈ سینڈز(سرخ ریت) 23.2 نامی مشق بغیر پائلٹ کے ایئرکرافٹ سسٹمز (یو اے ایس) کا مقابلہ کرنے کے لیے وضع کی گئی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس نوعیت کی یہ دوسری مشترکہ فوجی مشق تھی۔امریکا کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے اس مشق کا مشاہدہ کیا ہے۔

سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل ریٹنی بھی اس موقع پر موجود تھے، اس سے قبل امریکی فوج کے مرکزی افسر برائے تعلقاتِ عامہ (سنٹرل پبلک افیئرز آفیسر) کرنل ارمانڈو ہرنانڈیز نے العربیہ کو بتایا تھا کہ اس مشق کو حقیقی دنیا کے حالات میں یو اے ایس کے توڑ کے لیے ٹیکنالوجیز کی جانچ کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ مارچ میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اس نوعیت کی پہلی مشق کی گئی تھی اور تب امریکی حکام نے کہا تھا کہ انھیں امید ہے کہ خطے کے دوسرے ممالک کی افواج کے ساتھ بھی اس مشق کا اعادہ کیا جائے گا۔

Advertisement
پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے  ، مئیر کراچی

پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، مئیر کراچی

  • 13 گھنٹے قبل
امریکی صدر کادوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان

امریکی صدر کادوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کا تین مختف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 30  خوارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا تین مختف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 30 خوارجی ہلاک

  • 13 گھنٹے قبل
خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر  صدر ، وزیر اعطم کی سکیورٹی فورسز کی تعریف

خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر صدر ، وزیر اعطم کی سکیورٹی فورسز کی تعریف

  • 13 گھنٹے قبل
رفاہ  انٹر نیشنل  یونیورسٹی کے 2 روزہ کانووکیشن کا آغاز

رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے 2 روزہ کانووکیشن کا آغاز

  • 13 گھنٹے قبل
وفاقی زیر داخلہ محسن نقوی  کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی زیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • 13 گھنٹے قبل
بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے

بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے

  • 2 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی کی  فنانس کمیٹی  نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی  نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی

  • 15 گھنٹے قبل
سلوواکیہ میں ہزاروں افراد کا  وزیراعظم کے خلاف احتجاج

سلوواکیہ میں ہزاروں افراد کا وزیراعظم کے خلاف احتجاج

  • ایک گھنٹہ قبل
 سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا

 سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا

  • 2 گھنٹے قبل
امریکی  ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی

امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی

  • ایک گھنٹہ قبل
چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement