چھٹا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹد اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم ، لندن میں کھیلا جائے گا


لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔
ای پی ایل میں 16 ستمبر کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ وولور ہیمپٹن اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں آسٹن ولا اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں ولا پارک، برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ لوٹن ٹاؤن اور فلہم کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا۔
چوتھا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور شیفیلڈ یونائیٹڈکی ٹیمیں ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم،لندن کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی اور چھٹا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹد اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم ، لندن میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ ساتویں میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی ۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- 10 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 9 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 15 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 13 گھنٹے قبل

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 14 گھنٹے قبل

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 15 گھنٹے قبل

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 15 گھنٹے قبل

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 15 گھنٹے قبل

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 15 گھنٹے قبل

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 14 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)




