مدینہ : سعودی عرب کے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم عمران خان نے روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر حاضری دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے سعودی عرب دورہ کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم عمران خان نے روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر حاضری دی ۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد سمیت مسجدِ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) میں افطار کی اور نمازِ مغرب ادا کی۔
سعودی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان روضہ رسول پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچے جہاں گورنر مدینہ منورہ نے استقبال کیا، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجودتھے۔
وزیراعظم جب جہاز سے نیچے اترے تو انہوں نے احتراماً جوتے نہیں پہن رکھے تھے ۔وہ آج مدینہ میں قیام کرینگے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات او ر معاہدوں کے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا۔ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، معاشی، تجارتی، دفاعی اورسیکیورٹی تعلقات کو مزید بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رابطہ کونسل کے قیام سمیت پانچ اہم معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے لیے مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔جو انہوں نےقبول کرلی۔
اس موقع پرپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم رابطہ کونسل کے قیام سمیت پانچ اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ دو معاہدے بالترتیب قیدیوں کے تبادلے اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے طے پائے، ایک معاہدے کی رو سے سعودی عرب پاکستان کو” سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے 50کروڑڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی قیاد ت کے درمیان دوطرفہ سیاسی، معاشی، تجارتی، دفاعی اورسیکیورٹی تعلقات کو مزید بڑھانے پراتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون ، قیدیوں کی منتقلی سے متعلق معاملات اورسعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے پر بھی زوردیا گیا۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 19 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 19 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 15 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 13 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

