سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد ہونے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
امید ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف مل جائے گا،نعیم حید ر پنجوتھا


تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا عدالتی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں درخواست مسترد ہونے کے بعد پی ٹی آئی وکلاء نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر افسوس ہوا، سائفر ایک حقیقت ہے جسے کابینہ میں رکھا گیا، اس فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ اس کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا شرم ناک ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ڈونلڈ لو کو طلب کیا جاتا لیکن اب امید ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف مل جائے گا۔
اج سائفر کیس میں عمران خان صاحب اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کر دی گئی اور یہ انصاف کا قتل عام ہوا ہے@NaeemPanjuthaa pic.twitter.com/zk7pFnvVO4
— Obaid kayani (@ObaidKayaniPti) September 14, 2023
نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ ہماری طرف سے تمام حقائق عدالت کے سامنے رکھے گئے، پراسیکیوشن کی جانب سے ان کیمرا سماعت ہوئی، کیس میں پراسیکیوشن دلائل میں ناکام رہی لیکن پتا نہیں کیوں درخواست مسترد کردی گئی۔
نعیم پنجوتھہ نے مزید کہا کہ ایک ملک کا اشتہاری نواز شریف وطن واپس آرہا ہے اور اس کے استقبال کے لیے تیاری کی جا رہی ہے اور دوسری طرف جرم ثابت نہ ہونے کے باوجود بلاوجہ عمران خان کی ضمانت خارج کر دی گئی ہے
وکیل علی اعجاز نے کہا کہ جو فیصلہ آیا انتہائی افسوس ناک فیصلہ ہے اسے چیلنج کیا جائے گا آج نظریہ دلاور کو دہرایا گیا ہے۔
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 16 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 15 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 6 گھنٹے قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل
