آج وہ خاک وہی پر پہنچ گئی جہاں کا خمیر تھا، سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخل شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کالعدم قرار دے کر چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے اپنی اننگ کی آخری بال پر زبردست چھکا مارا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے اپنی اننگ کی آخری بال پر زبردست چھکا مارا اور جنہوں نے پانی ذات کے لئے قانون بنائے تھے کہ نیب کو 50 کروڑ سے کم مالیت کی کرپشن کیسز کی تحقیقات کی اجازت نہیں اور وہ جنہوں نے 16 مہینوں میں صرف اپنے کیسز ختم کرائے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ہم گنگا نہائے ہیں، آج وہ خاک وہی پر پہنچ گئی جہاں کا خمیر تھا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 15, 2023
انہوں نے کہا کہ حالات اور واقعات بتائیں گے کہ اس فیصلے کے کتنے دور رس نتائج ہوں گے۔ کرپشن کوئی بھی کرے سب کو قانون کے شکنجے میں آنا چاہیے سب سے اچھی بات یہ کیسز وہی سے شروع ہوں گے جہاں سے اس کو لپیٹ دیا گیا تھا،جہاں سے اس کی تحقیقات کا گلا گھونٹ دیا گیا تھا۔ ان سارے لٹیروں، ڈاکوؤں، چوروں اور عوام کا خون چوسنے والوں کو واپس آ کر قانون کا سامنا کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو بھی پتہ چلے کہ چور کبھی بھی چوکیدار نہیں بن سکتا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ غریب مہنگائی سے، بجلی کے بلوں سے، بے روزگاری سے، بچوں کے سکولوں کی فیسوں سے مر رہا ہے اور یہ لوگ اربوں کھربوں لوٹ کر منہ صاف کرکے لندن بھاگ گئے جو ان کی اصل قیام گاہ ہے، جہاں وہ جائیدادوں کی خریدو فروخت کرتے رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان ترقی کرے گا اور آگے جائے گا،ہمارے عزیم ادارے اور عزم افواج ہے، ان چوروں کو نکیل ڈالی جائے گی جنہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے،عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام خوشحال ہو گی تو ریاست خوشحال ہو گی۔
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 18 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 18 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 18 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل


