Advertisement
پاکستان

حکومت کومسائل ورثہ میں ملے ہیں مگرہم ان سے گھبرانہیں رہے،نگران وزیر خزانہ

یک ایک کرکے ان چیلنجوں اورمشکلات پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں،شمشاد اختر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 16th 2023, 1:33 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت کومسائل ورثہ میں ملے ہیں مگرہم ان سے گھبرانہیں رہے،نگران  وزیر خزانہ

نگراں وفاقی وزیر خزانہ، محصولات و اقتصادی امورڈاکٹرشمشاداخترنے کہاہے کہ کلی معیشت کے اشاریوں میں بہتری سے معیشت کی بحالی کی عکاسی ہورہی ہے، ٹیکس کے نظام کو مرکزی دھارے میں لایا جارہاہے، ٹیکس کی بنیادمیں وسعت کیلئے قانون سازی کے علاوہ ایف بی آرکومضبوط بنانا ہوگا،معیشت کودستاویزی بنانا وقت کی ضرورت ہے ،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت تمام متعلقہ شراکت دارمشاورت اورشفافیت کے ساتھ کام کررہے ہیں، دنیاکا کوئی بھی ملک کرنسی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔

نگران وزیر خزانہ نے کہاکہ نگران حکومت کومسائل ورثہ میں ملے ہیں مگرہم ان سے گھبرانہیں رہے بلکہ ایک ایک کرکے ان چیلنجوں اورمشکلات پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، ہماری کوشش اورطریقہ کاریہ ہے کہ ان مسائل کودانش مندانہ اوراحسن اندازمیں حل کیا جاسکے۔ہماری کوشش ہے کہ اخراجات پرقابو پایا جائے اوران میں کمی لائی جائے جبکہ محصولات میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جائے، اخراجات میں کمی اورمحصولات میں اضافہ سے بہتری آسکتی ہے۔

شمشاد اختر نے کہاکہ کلی معیشت کے اشاریوں میں بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریوں سے معیشت کی بحالی کی اشارے مل رہے ہیں، صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ مئی کے 38 فیصدکی شرح سے کم ہوکر26.2 فیصدکی سطح پرآگیا ہے، اس سے واضح ہورہاہے کہ ہم مشکلات سے نکل رہے ہیں اورقیمتوں میں استحکام آرہاہے، آنیوالے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئیگی۔انہوں نے کہاکہ پیداواری شعبہ میں بہتری آرہی ہے، ہمیں امیدہے کہ زراعت کے شعبہ میں چھوٹی اوربڑی فصلوں کی اچھی پیداوارآجائیگی اورہمارے ذخائر بہترہوجائیں گے اس سے مجموعی معیشت پراثرات مرتب ہوں گے،

نگراں وزیر خزانہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ان شعبوں پرتوجہ دی جائے جس سے لوگوں کوزیادہ سے زیادہ فائدہ ہوں، ہم براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے اقدامات کررہے ہیں جس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔نگراں وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمستحکم ہیں، حکومت نے ایکسچینج کمپنیوں میں اصلاحات کی ہے جبکہ سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے بھی ملک بھرمیں اقدامات جاری ہیں اس سے روپیہ کی قدرمیں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بینکنگ ذرائع سے زرمبادلہ ارسال کرنے کیلئے 80 ارب روپے میں سے 20 ارب روپے آج جاری کئے ہیں

ایکسپورٹ اینڈامپورٹ بینک کوآپریشنلائز کیاجارہاہے۔ نگراں وزیر خزانہ نے کہاکہ کسٹم ڈیوٹی میں کمی آئی ہے تاہم ایف بی آر نے جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اپنے ہدف سے زیادہ محصولات اکھٹاکیا ہے،ہماری صنعتوں کیلئے درآمدات ضروری ہے اس لئے اس پرزیادہ ٹیکس نہیں لگاسکتے، انہوں نے کہاکہ ریونیوکے مسائل ڈھانچہ جاتی ہے، ٹیکس گزاروں اورٹیکس نیٹ میں اضافہ ضروری ہے، ایف بی آرمیں اس حوالہ سے کام ہورہاہے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو اہداف ہیں وہ مکمل کئے جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس کے نظام کو ایک دھارے میں لایا جائے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اس وقت کرنسی کی قدرکیلئے جو اقدامات کئے جارہے ہیں، اس میں ایکسچینج کمپنیوں کیلئے ضابطہ جاتی قواعد کومضبوط بنایا جارہاہے،

اس کے ساتھ زرمبادلہ کی سمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے کیونکہ کوئی بھی ملک کرنسی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ کونسل کے تحت تمام متعلقہ شراکت دارمشاورت اورشفافیت کے ساتھ کام کررہے ہیں، زراعت اورآئی ٹی سمیت مختلف شعبوں پرتوجہ دی جارہی ہے،ہماری کوشش ہے کہ ملک میں کاروبار اورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول فراہم کیا جائے۔ایک سوال پرانہوں نے کہ 18 ویں ترمیم کے تحت وسائل کی منتقلی صوبوں کوہوئی ہے، سندھ حکومت کے ساتھ وسائل کی تخصیص میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

آئی ایم ایف کے تحت ہم نے سرکاری اخراجات کو شفاف رکھناہے،ہمارا بنیادی مقصدخسارے میں کمی لانا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکس کے ڈھانچہ میں تضادات ہیں، ہمارے ٹیکس کی بنیادبہت کم ہے، ہم زراعت پرٹیکس عائدنہیں کرسکتے، اسی طرح ہمیں رئیل اسٹیٹ اور ریٹیل سیکٹر پر ٹیکس لاگوکرنے میں مشکلات ہیں، ہمیں ٹیکس کی بنیادمیں وسعت کیلئے قانون سازی کے علاوہ ایف بی آرکومضبوط بنانا ہوگا،معیشت کودستاویزی بنانا وقت کی ضرورت ہے،ہماراطریقہ کاریہی رہاہے کہ ہم ان لوگوں پرٹیکس عائدکرتے چلے آرہے ہیں جو پہلے سے ٹیکس دیتے ہیں،اس حوالہ سے نظام کوڈیجیٹائزڈکرنا بہت ضروری ہے۔

Advertisement
لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

  • 4 hours ago
رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

  • 2 hours ago
صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا

  • 4 hours ago
پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی

  • 5 hours ago
نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

  • an hour ago
27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری

  • an hour ago
وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے

  • 4 hours ago
کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار 

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار 

  • 3 hours ago
آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی

  • 20 minutes ago
بھارت کے خلاف جنگ میں فتح  اللہ کی طرف سے نصیب ہوئی، فیلڈ مارشل

بھارت کے خلاف جنگ میں فتح اللہ کی طرف سے نصیب ہوئی، فیلڈ مارشل

  • 6 hours ago
سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے

  • an hour ago
شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا

  • 2 hours ago
Advertisement