مرنے والے افراد کی تعداد 11 ہزار 300 ہوگئی جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد تا حال لاپتا ہیں۔


ریپولی:لیبیا کے شہر درنا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں سیلاب کے بعد بد ترین تباہی جاری ہے، مرنے والے افراد کی تعداد 11 ہزار 300 ہوگئی جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد تا حال لاپتا ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا میں حالیہ سیلاب کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 11 ہزار 300 ہوگئی ہے ،3 ہزار لاشوں کی اجتماعی قبروں میں تدفین کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے 71 ملین ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل کی گئی ہے۔
عالمی موسمیاتی تنظیم کا کہنا ہے کہ لیبیا میں محکمہ موسمیات فعال ہوتا تو اتنی بڑی تباہی سے بچا جا سکتا تھا۔
اس کے علاوہ لیبیا کی پارلیمنٹ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے تقریبا 2 ارب ڈالر کا ہنگامی بجٹ بھی منظور کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ درنا شہر کے میئر نے خدشہ ظاہر کیاتھا کہ لیبیا میں سیلاب سے اموات 20 ہزار تک ہوسکتی ہیں۔ سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی تھیں

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- ایک دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- ایک دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 دن قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- ایک دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 9 گھنٹے قبل
