چین کی خلائی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ چین کے راکٹ کا ملبہ جزائر مالدیپ کے قریب بحرِ ہند میں گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی خلائی انتظامیہ کے مطابق راکٹ کے ملبے کا زیادہ تر حصہ خلا میں جل گیا تھا۔چین کی خلائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واضح نہیں ہو سکا کہ راکٹ کا ملبہ مالدیپ کے کسی جزیرے پر بھی گرا ہے یا نہیں۔چینی راکٹ لانگ مارچ راکٹ فائیو بی کے ذریعے مین ماڈیول 29 اپریل کو لانچ کیا گیا تھا۔
واضح رہےکہ عام طور پر راکٹ کے بوسٹر اسٹیج لانچنگ کے فوری بعد زمین پر واپس آ جاتے ہیں تاہم راکٹ فائیو بی کا 23 ٹن وزنی بوسٹر شروع میں گرنے کے بجائے مدار تک چلا گیا تھا۔
روسی ایجنسی نے جنوبی ایشیا کے ممالک کو بھی خبردار کیا تھا جبکہ امریکا، لاطینی امریکا، افریقا یا آسٹریلیا بھی راکٹ گرنے کے ممکنہ مقام ہوسکتے تھے۔ اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں، ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے، توقع ہے راکٹ سمندر یا اسی قسم کی جگہ گرے گا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ راکٹ خلا سے زمین پر گرنے والی 10 بڑی اشیا میں شامل ہے ، بائیس ٹن وزنی راکٹ 7 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے جس کے اتوار کی صبح زمین پر گرنے کا خدشہ تھا۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 15 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل




