جی این این سوشل

پاکستان

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کامسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

 کانفرنس سے قبل بتایا کہ نواز شریف کی وطن واپسی عام انتخابات کے قریب ترین ہو گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کامسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن: سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ راجہ ریاض  نے لندن میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات اور پارٹی اور نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اعادہ کرنے کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

 کانفرنس سے قبل بتایا کہ نواز شریف کی وطن واپسی عام انتخابات کے قریب ترین ہو گی ، انہوں نےبتایا کہ  آنے والے دنوں میں اہم انتخاب کیے جائیں گے۔ 

پارٹی پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ نواز شریف اگلے ماہ پاکستان واپس آئیں گے۔ راجہ ریاض کا کہنا ہےکہ انتخابات فروری میں ہوں گے اور اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے "پہلے 15 فروری کو الیکشن کی تاریخ دی تھی اور یہ اس تاریخ سے ایک ہفتہ پہلے یا اس کے بعد ہوگی۔"

 

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔ پاکستان نے تیسرے روز بنگلادیش کو 262 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود اور صائم ایوب اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

 بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 262 رنز بنائے۔ لٹن داس اور مہدی حسن نے ساتویں وکٹ پر 165 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 وکٹ لیے۔

بنگلادیش کے بیٹر لٹن داس نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 6 وکٹ جلدی گر جانے کی وجہ سے دباؤ تھا لیکن مہدی حسن میراز نے مثبت سوچ کے ساتھ بیٹنگ کی اور پاکستانی بولنگ لائن کا دباؤ کم کیا۔

پاکستان اس وقت میچ میں واضح برتری حاصل کر رہا ہے۔ اگر پاکستان اپنی دوسری اننگز میں بڑی برتری حاصل کر لیتا ہے تو بنگلادیش کے لیے میچ جیتنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا،اقوام متحدہ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

غزہ میں اقوام متحدہ اور مقامی وزارت صحت کے حکام کی مشترکہ کوششوں سے جاری پولیو ویکسی نیشن مہم نے حالیہ دنوں میں ایک اہم پیش رفت کی ہے، جس کے تحت گزشتہ روز تقریباً 72,611 بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کی تکمیل کے لیے غزہ کے کچھ مخصوص علاقوں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول میں ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں اس مہم کا باضابطہ آغاز عمل میں آیا، جس کا اعلان وزارت صحت کے عہدیدار نے’اے ایف پی‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اقوام متحدہ نے وضاحت کی کہ یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا۔

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل کے ساتھ 640,000 بچوں کی ویکسینیشن کے لیے "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی" پر بھی اتفاق کیا تھا۔ دوسری جانب  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جنگ بندی کےمعاملات پر تردید کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو دوپہر دو بجے تک کوئی بمباری یا فوجی کارروائی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

وزارت صحت اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ کی پٹی میں 67 حفاظتی ٹیکوں کے مراکز قائم کیے ہیں، جن میں وسطی غزہ میں ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور سکولوں میں 59 مراکز شامل ہیں، جب کہ جنوبی اور شمالی غزہ میں بھی مہم کے دیگر مراحل شروع ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 40,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 92,000 سے زائد لوگ زخمی ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ ہزاروں لوگ لاپتا ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، ٹریفک معطل

 سبی میں سیلاب کے پانی میں ایک گاڑی بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، ٹریفک معطل

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ چند روز سے جاری مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلابی ریلوں نے گھروں، فصلوں اور سڑکوں کو بہا لیا ہے جبکہ متعدد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

جعفرآباد اور نصیرآباد کے متاثرہ علاقوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ متاثرین کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہیں اور انہیں خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تین روز سے امدادی کاموں میں سست روی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ طبی سہولیات کی عدم دستیابی بھی ایک بڑی مسئلہ ہے۔

جھل مگسی میں بھی سیلاب کی وجہ سے رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔ قلعہ عبداللہ کی ماچکہ ندی میں طغیانی سے باغات، فصلیں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں بھی کئی سڑکیں، پل اور گھر بہہ گئے ہیں۔

زیارت کوئٹہ شاہراہ پر سیلاب کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گئی ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب سبی میں سیلاب کے پانی میں ایک گاڑی بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

متاثرین نے حکومت سے فوری امدادی کاموں میں تیزی لانے اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll