جی این این سوشل

پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی مارجن اور ڈیلرز کمیشن کو مزید بڑھایا جائے گا ،وزارت خزانہ

پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر فی پیرل پریمیم بھی 11 ڈالر سے بڑھا کر13.83 ڈالر کر دیا گیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی مارجن اور ڈیلرز کمیشن کو مزید بڑھایا جائے گا ،وزارت خزانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں ہوش ربا اضافہ دیکھا گیا جس پر شدید عوامی رد عمل بھی آیا ۔

پیٹرولیم مصنوعات میں او ایم سی مارجن مین 47 پیسے  کا اضافہ ہوا اور ڈیلرز کمیشن میں 41 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پیٹرول میں اوایم سی مارجن 6 روپے 47 پیسے اور ڈیلر کمیشن میں 7 روپے 41 پیسے کا اضافہ ہو ا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سمری میں لکھا گیا ہے کہ او ایم سی مارجن اور ڈیلرز کو مزید بھی بڑھایا جا ئے گا جس سے پیٹرول کے مزید مہنگے ہونے کے امکانات ہیں ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر فی پیرل پریمیم بھی 11 ڈالر سے بڑھا کر13.83 ڈالر کر دیا گیا ۔

علاقائی

شاہراہ قراقرم اپر مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہراہ قراقرم اپر  مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر کوہستان مختیار احمد نے بتایا کہ بس بڑے پتھروں کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دو جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث  شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما کا مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا

رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اپنے حلقے کے 4فیڈرز زبردستی کھول دیئے، ترجمان پیسکو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما کا  مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) گرڈ پر دھاوا بول کر بجلی بحال کردی۔

ترجمان پیسکو نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اپنے حلقے کے 4فیڈرز زبردستی کھول دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممبر صوبائی اسمبلی نے پیسکو اسٹاف کے ساتھ زور زبردستی کی اور زبردستی دلہ ذاک، ہزارخوانی، یکاتوت اور شالوذان فیڈرز آن کرائے۔

انہوں نے کہا کہ زبردستی فیڈرز آن کرانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جبکہ فضل الٰہی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کے لیے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیسکو کی جانب سے ایم پی اے فضل الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی وفد کی ملاقات، پانچ ہزار الیکٹر ک بسوں کے پراجیکٹ کا جائزہ

پنجاب میں بلٹ ٹرین،میٹروبسیں اورہر ضلع میں الیکٹر ک بسیں چلانا چاہتے ہیں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  سے چینی وفد کی ملاقات، پانچ ہزار الیکٹر ک بسوں کے پراجیکٹ کا جائزہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کی وہیکل کمپنی چونگ اوئنگ سی آر آر سی ہینگ ٹونگ کے چیئرمین لیو جونہوا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں پنجاب بھر میں پانچ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزارالیکٹرک بسوں سے پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔پانچ سال میں بڑے شہروں میں ”اینڈ ٹو اینڈ“گرین ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کیا جائے گا۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ چین ہر شعبہ ہائے زندگی میں لیڈ کررہا ہے،تعاون اورمہارت سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔بڑے شہروں کے عوام کے لئے مکمل گرین ٹرانسپورٹ سسٹم چاہتے ہیں۔ٹریفک جام بہت بڑا مسئلہ ہے،ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے۔لوگ تیزی سے الیکٹر ک وہیکل کی طرف راغب ہورہے ہیں۔چین کی مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔لاہور میں چینی ٹرانسپورٹ  کمپنیز کو خوش آمدید کہیں گے اوربھرپور معاونت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلٹ ٹرین،میٹروبسیں اورہر ضلع میں الیکٹر ک بسیں چلانا چاہتے ہیں۔شہبازشریف نے اورنج لائن اورمیٹروبس سسٹم کا میابی سے لانچ کیا۔لاہور کے بہت سے ایریاز میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔پنجاب کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مکمل طورپر ری ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں۔ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، بس سٹاپ اورچارجنگ سسٹم اوردیگر سہولتیں چاہتے ہیں۔چین جیسے ملک سے دوستی خوش بختی کے مترادف ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll