اس ملک میں اشرافیہ ہی اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتی ہے غریب کو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیاہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹیکس اشرافیہ پر لگنا چاہیے تھا لیکن اس کے لٸے غریبوں کا انتخاب کیا گیا ہےاصل مسٸلہ یہ ہے کہ مڈل کلاس مر گٸی ہے لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غریب عوام پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا کریں بجلی کا بل کیسے دیں اور دو وقت کی روٹی کیسے کھاٸیں، فاقہ اور مہنگائی جس گھر میں داخل ہوتی ہے یہ نہیں پوچھتی کہ آپ کی پارٹی کونسی ہے اب اس ملک میں اشرافیہ ہی اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتی ہے غریب کو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیاہے عوام کمائے گی کیا اور کھاۓ گی کیا اور بچوں کو پڑھاۓ گی کیا اور مکان کا کرایہ کیسے دے گی ۔
ٹیکس اشرافیہ پر لگنا چاہیے تھا لیکن اس کے لٸے غریبوں کا انتخاب کیا گیا ہےاصل مسٸلہ یہ ہے کہ مڈل کلاس مر گٸی ہے لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا کریں بجلی کا بل کیسے دیں اور دو وقت کی روٹی کیسے کھاٸیں فاقہ اور مہنگائی جس گھر میں داخل ہوتی ہے یہ نہیں…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 17, 2023
انہوں نے کہا جب بجلی اور پیٹرول مہنگا ہوگا تو زرعی اور صنعتی انقلاب کیسے آئے گا، ستمبر کے آخری ہفتے سے غریب پر گیس کی ستمگیری بھی شروع ہو جاۓ گی کچھ فیصلے زمینی ہوتے ہیں اور کچھ فیصلے آسمانی ہوتے ہیں اور الیکشن سے پہلے آسمانی فیصلے بھی آ سکتے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ عام آدمی کی بس ہو گٸی ہے اور گلی محلوں میں امن و امان کے مساٸل پیدا ہو چکے ہیں اور لوگ لوٹ مار کی طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ انتہاٸی پریشان کن ہےالیکشن ہوتے ہیں کب ہوتے ہیں کیسے ہوتے ہیں یہ بعد کی بات ہے اب عام آدمی کی بقاء کا مسئلہ ہے

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ایک اور اہم سہولت کار گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- ایک دن قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارج کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی گئی
- 2 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 21 گھنٹے قبل

بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ
- ایک گھنٹہ قبل

بنوں، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس منصور اور اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج شمس محمود مرزا بھی مستعفی
- 3 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے 17 نومبر کو چھٹی کااعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ
- 34 منٹ قبل








