جی این این سوشل

کھیل

ایشیاکپ فائنل، سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایونٹ کے فائنل میں بھارت کیخلاف بڑا اسکور کرکے میچ میں کامیابی حاصل کریں گے،سری لنکن کپتان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایشیاکپ  فائنل، سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ  کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایشیاکپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کیخلاف بڑا اسکور کرکے میچ میں کامیابی سمجھیں، ٹیم میں دشن ہیمنتھا کو مہیش تھیکشنا کی جگہ پلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف بڑا اسکور کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں گے، ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن سندر کو اکشر پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

سری لنکن اسکواڈ میں کپتان داسن شناکا، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالجے، دوشن ہیمانتھا،کاسون راجیتھا شامل ہیں۔

دنیا

چین میں اسکول بس کی زر میں آ کر 11 طلباء جاں بحق

واقع اس وقت پیش آیا جب بچے قطار بناکر مرکزی دروازے سے اسکول میں داخل ہو رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین میں اسکول بس کی زر میں آ کر 11 طلباء جاں بحق

چین میں اسکول کے دروازے پر کھڑے بچوں کو ان کی بس نے کچل دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چین کے صوبے شینڈونگ کے شہر تائی آن میں صبح 7 بجے اُس وقت پیش آیا جب بچے قطار بناکر مرکزی دروازے سے اسکول میں داخل ہو رہے تھے۔

اس دوارن ایک تیز رفتار اسکول بس نے درجن کے قریب بچوں کو کچل دیا۔ بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 11 ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی جب کہ زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بس کے قریب سڑک پر خون میں لتھڑے ہوئے یونی فارم میں ملبوس بچوں کی کچلی ہوئی لاشیں بکھری پڑی ہیں اور والدین ان کے نزدیک بیٹھے رو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چین میں کئی سرکاری اسکول اس ہفتے نئے تعلیمی سال کے لیے دوبارہ کھلے ہیں جہاں بے ہنگم ٹریفک اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے باعث جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

دو ماہ قبل ہی چین کے وسطی شہر چانگشا میں ایک گاڑی نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا تھا جس میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی سے سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں  سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قمیت میں کمی ہو گئی۔

ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار روپے کم ہو گئے، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اس کے برعکس دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے تک پہنچ گیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت کوئی ردو بدل نہیں ہوا، فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونا 2498 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب کی ترقی کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب کی ترقی کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے صوبہ پنجاب کی مجموعی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور ان کا ساتھ دینے کا یقین دلایا۔

دونوں جماعتوں نے مل کر کسانوں، نوجوانوں اور دیگر طبقات کی بہتری کے لیے مختلف سکیموں پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ، حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور عوام کو سولر سسٹمز فراہم کرنے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

دونوں جماعتوں نے صوبے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جدید آئی ٹی نظام کو فروغ دینے کے لیے بھی تعاون کا عہد کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور حیدر گیلانی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے مفادات کے لیے تمام جماعتوں کا اتحاد اور تعاون بہت ضروری ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے لیکن مل کر عوامی مسائل کو حل کرنے پر ہم سب متفق ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے جو فارمولا طے کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کرکے ہی اتحادی حکومت عوام کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll