دنیا
ہاتھی نے محکمہ جنگلات کے اہلکار کو کچل کر ہلاک کر دیا
واقعہ ملک کی مغربی ریاست کے ضلع گڈچیرولی میں واقعہ ڈونگار گاؤں (حالبی) نامی جنگل میں پیش آیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہاتھی نے محکمہ جنگلات کے 45 سالہ اہلکار کو اس وقت کچل کر مار ڈالا جب وہ جنگلی ہاتھیوں کے ایک ریوڑ کی کھیتوں میں گھسنے کے بعد وڈیو بنا رہا تھا۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ملک کی مغربی ریاست کے ضلع گڈچیرولی میں واقعہ ڈونگار گاؤں (حالبی) نامی جنگل میں پیش آیا۔ہاتھیوں کا ریوڑ ہفتے کی شام پانچ بجے ایک کھیت میں گھس آیا جہاں محکمے کے اہلکاروں کی ایک ٹیم کو حالات پر نظر رکھنے کے لیے روانہ کیا گیا۔
محکمے میں بطور ڈرائیور کام کرنے والے سدھاکر بی اترام نے کھیت کے نزدیک اپنی گاڑی کھڑی کی اور ہاتھیوں کے ریوڑ کی وڈیو بنانا شروع کر دی لیکن تب ایک ہاتھی اپنے ریوڑ سے الگ ہو کر اچانک ان پر حملہ آور ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت باقی اہلکار تو بھاگنے میں کامیاب ہو گئے لیکن45 سالہ اہلکار اترام بھاگنے کی کوشش میں پھسل کرگر گیا۔ہاتھی نےاسے اٹھاکر اس کے ساتھیوں کے سامنے ہوا میں اچھال دیا ۔بعد میں اس کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی۔ محکمہ جنگلات نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔
پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
عمران خان کوسینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا جائےاور جیل میں بہتر کیٹگری کی سہولیات فراہم کی جائیں،اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ عمران خان بطور سابق وزیراعظم جیل میں بہتر کلاس کے حقدار ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کر لی ہے۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کوسینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا جائے اور جیل میں بہتر کیٹگری کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
عدالت نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد پٹیشنر کا موجودہ اسٹیٹس انڈر ٹرائل قیدی کا ہے، ایسے تمام قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے، صرف سزا یافتہ قیدیوں کو پنجاب کی کسی بھی جیل میں شفٹ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان
لاہور احتساب عدالت نے مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے نیب کی درخواست پر 5اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا۔
نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مونس الہٰی کی گرفتاری کیلئے کوششیں کیں مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔
ملزم مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔
پاکستان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اردن میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات
پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں،عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلوں، سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشنوں کے باقاعدہ انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کی دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار اردن میں پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) محمد اجمل اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صدر مملکت نے کہا کہ اردن میں پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ اپنے قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان اور اردن کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں، پاکستان اردن کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے مابین موجودہ تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور اردن ایک دوسرے کیلئے گرمجوشی رکھتے ہیں اور مشترکہ خیالات کے حامل ہیں۔ صدر مملکت نے سماجی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
-
پاکستان 2 دن پہلے
نگران وزیر اعظم پاکستان امریکا سے لندن روانہ
-
تفریح 4 گھنٹے پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
جرم ایک دن پہلے
نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس