جی این این سوشل

تجارت

پام آئل کی درآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13فیصد کمی

اگست 2022میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 92.1ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پام آئل کی درآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13فیصد کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک میں پام آئل کی درآمد ات میں اگست 2023کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2022میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 92.1ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جورواں سال اگست میں 13فیصد کم ہوکر80.3ارب روپے ہوگیا۔

پاکستان

مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں

مریم نواز  لاہور شہر کے تمام سابقہ بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گیں ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں

میڈیا ذرائع کےمطابق مریم نواز قائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی,پنجاب بھر کے تنظیمی ونگز عہدیداروں اور کوارڈینیٹرز سے ملاقاتیں  کریں گیں ,مریم نواز  لاہور شہر کے تمام سابقہ بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گیں ۔

پنجاب میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر نامزد کوآرڈینیٹرز سے تیاریوں پر بریفنگ لیں گی۔

مریم نواز نے 4 روز لندن میں گزارے ن لیگ چیف آگنائزر نے لندن میں سیا سی ملاقاتیں کیں اور نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور احتساب عدالت نے مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

لاہور احتساب عدالت نے مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر 5اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا۔

نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مونس الہٰی کی گرفتاری کیلئے کوششیں کیں مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔

ملزم مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،پاکستان پولیو پروگرام

انسداد پولیو مہم میں حصہ لے کر دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں،ذوالفقار علی باباخیل

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،پاکستان پولیو پروگرام

پاکستان پولیو پروگرام کےسینئر میڈیا منیجرذوالفقار علی باباخیل نے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جس سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے بچے عمر بھر کے لیے معذور ہو سکتے ہیں، حتیٰ کہ کچھ کیسز میں بچوں کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو اس موذی مرض سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان وہ واحد ممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو اب بھی بچوں کے لیے خطرہ ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll