کیلیفورنیا: سوشل میڈیا کا استعمال آج کے دور میں کافی بڑھ گیا ہے، سوشل میڈیا یا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس جیسے فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب اور انسٹاگرام ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں آپ عوامی طور پر اشتراک کرنے کے لئے معلومات اور تصاویر شائع کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صارفین کی جانب سے دن بدن سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے استعمال میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، آئے روز نئی سے نئی اپڈیٹ سامنے آرہی ہیں۔ حال ہی میں واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کرائی تھی جس کے مطابقاگر صارفین نے 15 مئی تک واٹس ایپ اپڈیٹ نہیں کی تو ان کا اکاؤنٹ ڈلیٹ کردیا جائے گا، لیکن ایک بار پھر واٹس ایپ کی انتظامیہ نے صارفین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک بیان جاری کیا ہے،جس کے تحت اگر صارف نے نئی پرائیویسی پالیسی قبول نہیں کی تو 15 مئی سے ان کا اکاؤنٹ بند نہیں کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی صارف یہ پالیسی قبول نہیں کرے گا تو اسے یاد دہانی کیلئے بار بار نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔ اگر وہ نئی عائد کی جانے والی شرائط قبول نہیں کریں گے تو ابتدائی طور پر وہ اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین موصول ہونے والی فون کالز اور ویڈیو کالز کا پھر بھی جواب دے سکیں گے۔ لیکن آئندہ چند ہفتوں بعد کالز یا نوٹی فکیشنز موصول نہیں کر سکیں گے اور واٹس ایپ فون پر پیغامات اور کالز بھیجنا روک دے گا۔ کمپنی نے نئی شرائط کے نفاذ سے متعلق تاحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 18 منٹ قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 20 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل




