جی این این سوشل

تجارت

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ

ڈالر 90پیسے سستا ہوکر 295.95 روپے پر آ گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 90پیسے سستا  296.85 روپے سے کم ہوکر 295.95 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے سستا ڈالر 294 روپے پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 49 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 307 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔133 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 144 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,907 جبکہ کم ترین سطح 45,662 رہی 

صحت

انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،پاکستان پولیو پروگرام

انسداد پولیو مہم میں حصہ لے کر دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں،ذوالفقار علی باباخیل

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،پاکستان پولیو پروگرام

پاکستان پولیو پروگرام کےسینئر میڈیا منیجرذوالفقار علی باباخیل نے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جس سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے بچے عمر بھر کے لیے معذور ہو سکتے ہیں، حتیٰ کہ کچھ کیسز میں بچوں کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو اس موذی مرض سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان وہ واحد ممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو اب بھی بچوں کے لیے خطرہ ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اردن میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات

پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں،عارف علوی

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی سے اردن میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلوں، سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشنوں کے باقاعدہ انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کی دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار اردن میں پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) محمد اجمل اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صدر مملکت نے کہا کہ اردن میں پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ اپنے قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان اور اردن کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں، پاکستان اردن کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے مابین موجودہ تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور اردن ایک دوسرے کیلئے گرمجوشی رکھتے ہیں اور مشترکہ خیالات کے حامل ہیں۔ صدر مملکت نے سماجی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

عمران خان کوسینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا جائےاور جیل میں بہتر کیٹگری کی سہولیات فراہم کی جائیں،اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ عمران خان بطور سابق وزیراعظم جیل میں بہتر کلاس کے حقدار ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کر لی ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کوسینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا جائے اور جیل میں بہتر کیٹگری کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد پٹیشنر کا موجودہ اسٹیٹس انڈر ٹرائل قیدی کا ہے، ایسے تمام قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے، صرف سزا یافتہ قیدیوں کو پنجاب کی کسی بھی جیل میں شفٹ کیا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll