جی این این سوشل

پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سماعت 3اکتوبر تک ملتوی

قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کیا آپ چیف جسٹس کو آئین اور احتساب سے بالا تر دیکھنا چاہتے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل   کی سماعت 3اکتوبر تک  ملتوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے کونسے انسانی حقوق متاثر ہوگئے،آئین پر فیصلے کبھی حاوی نہیں ہو تے ، آئین کو اڑا دیں پھر میں طاقتور بن جاؤ گا ۔

قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کیا آپ چیف جسٹس کو آئین اور احتساب سے بالا تر دیکھنا چاہتے ہیں ۔

چیف جسٹس پاکستان نے سماعت 3 اکتوبر تک منلتوی کر دی ،چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو بھی کیس میں سنا جائے گا ۔

دنیا

اقوام متحدہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے ، کل جماعتی حریت کانفرنس

کشمیری 1947 سے اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط اور سیاسی ناانصافیوں کے خلاف جدوہد جاری رکھے ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

اقوام متحدہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے ، کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر: بھارت کےغیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیری 1947 سے اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط اور سیاسی ناانصافیوں کے خلاف جدوہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزوردیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، امتیاز ریشی اور میر شاہد سلیم نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے اور ثفافتی تبدیلیاں لانے کیلئے ایک منظم مہم شروع کر رکھی ہے۔

حریت رہنمائوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے غیر کشمیری ہندوئوںکو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس کے اجرا کے علاوہ نئے ظالمانہ قوانین نافذ کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام تر ظلم وجبر اور کشمیر دشمن اقدامات کے باوجود کشمیریوں کے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد سے روکنے میں مکمل طورپر ناکام رہا ہے۔

ادھرڈیموکریٹک حریت فرنٹ کے چیئرمین چودھری شاہین اقبال، تحریک وحدت اسلامی جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیاض احمد، جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین مولانا مصعب ندوی، جموں و کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عاقب، جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین محمد عاقب ندوی

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

تھانہ ہنگو کی حدود میں خودکش دھماکہ 5افراد جاں بحق متعدد زخمی

ہنگو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک خود کش حملہ آور کو موقع پر ہی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

تھانہ ہنگو کی حدود میں خودکش دھماکہ 5افراد جاں بحق متعدد زخمی

ہنگو : تھا نہ دوآبہ کی حدود میں خود کش دھماکہ ، ہنگو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک خود کش حملہ آور کو موقع پر ہی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا ۔

خودکش دھماکہ میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ، ہنگو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کا خودکش دھماکہ ناکارہ بنا دیا ۔

ہنگو پولیس کی بروقت کاروائی سے متعدد افراد محفوظ رہے ، ہنگو پولیس حکام کے مطابق دونوں حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کے لیے آئے تھے جن میں سے ایک حملہ آور کو پولیس نے پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا ۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

یہ میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

حیدرآباد: پاکستان نے جمعہ کو آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ میچ بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پلیئنگ الیون:

پاکستان: بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان (ڈبلیو کے)، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم ، حارث رؤف۔ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ: ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کانوے، جیمز نیشم، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ریچن رویندرا، مچل سانٹر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول ینگ موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll