- Home
- News
’’بھارت بھارتیوں کا قاتل ‘‘کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث نکلا
کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا
ٹورنٹو: کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، کینیڈین حکومت نے سینئر بھارتی سفارتکار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈین سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجر پر فائرنگ سے ہلاکت کے پیچھے بھارتی حکومت کاہاتھ ہوسکتا ہے۔
کینیڈا کی پارلیمنٹ میںاظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کینیڈا کے خفیہ ادارے نے ان کی ہلاکت اوربھارتی ریاست کے درمیان ٹھوس رابطے کی نشاندہی کی ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے گروپ بیس کے حالیہ سربراہ اجلاس میں وزیراعظم نریندرمودی کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایاہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین شہری کی ہلاکت میں غیرملکی حکومت کاملوث ہوناکینیڈا کی خودمختاری کی ایسی خلاف ورزی ہے جو قطعاً قابل قبول نہیں۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارتی حکومت سے خفیہ اداروں اورسیکیورٹی کے اعلیٰ حکام کے بارے میں اپنی گہری تشویش کااظہارہے۔ہردیپ سنگھ نجر کو اٹھارہ جون کو برٹش کولمبیاکے شہر سرے میںایک گوردوارے کے باہرگولی مارکرہلاک کردیاگیاتھا۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 hours ago
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 33 minutes ago
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 hours ago
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- 2 hours ago
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 hours ago
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 9 minutes ago