جرم
پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے قتل میں استعمال ہونے والہ آلہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ۔

ہشاور پولیس نے پبلک سروس کمیشن کے ڈائیریکٹر کے قتل کا سراغ لگا لیا ہے ۔
پولیس نے پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم پبلک سروس کمیشن کاملازم ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے قتل میں استعمال ہونے والہ آلہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ۔
قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Update pic.twitter.com/jwFMf6D01G
— GNN (@gnnhdofficial) September 19, 2023
اسد خان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان محسن علی ، سید نعمان ، ساجد ، میاں جان شامل ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسد خان کا قتل 5 افراد نے مل کر کیا تھا پانچوے ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے ۔
کھیل
سابق کرکٹر ز نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کردی
پاکتسانی ٹیم کی بہترین کا رکردگی پر سابق کرکٹرز اور سٹارز نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے بہتر قرار دے دیا ۔
-1280x720.jpg)
پاکتسانی ٹیم کی بہترین کا رکردگی پر سابق کرکٹرز اور سٹارز نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے بہتر قرار دے دیا ۔
سابق بیٹر ہاشم آملہ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کی چار سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی اور کہا کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔
پاکستان سیمی فائنل کے لئے فیورٹ قرار#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/Xh4zIsqqlU
— GNN (@gnnhdofficial) September 26, 2023
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان ٹیموں کے پاس طاقت اورخاصی قابلیت ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اپنے اوپر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوسکے ،یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔
علاقائی
سندھ حکومت نے ورکرز کی کم از کم تنخواہ 33 ہزار 280 روپے مقرر کردی
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

سندھ حکومت نے ہنرمند مزدور طبقے کی کم از کم تنخواہ 33 ہزار 300 روپے مقرر کردی گئی ۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
غیر ہنر مند مزدوروں کی تنخواہ 32000 روپے مقرر کردی گئی ، فیکٹری مالکان اب کم از کم 32000 روپے پر ملازم رکھ سکیں گے ۔
سندھ حکومت نے ہنر مند ورکرز کی ماہانہ اجرت 33ہزار 280 روپے مقرر کردی#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/WBAPBnEgWH
— GNN (@gnnhdofficial) September 26, 2023
اس حکومتی فیصلے کا اطلاق جولائی 2023 سے کردیا گیا ہے ، ذوالفقار علی نامی ورکرز چیئرمین کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ جن فیکٹری مالکان کو اس فیصلے پر اعتراض ہے وہ اپنے اعتراضات 14 روز کے اندر جمع کروائیں ، بصورت دیگر کم ازکم 33 ہزار تنخواہ ادا کرنا ہوگی ۔
پاکستان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اردن میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات
پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں،عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلوں، سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشنوں کے باقاعدہ انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کی دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار اردن میں پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) محمد اجمل اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صدر مملکت نے کہا کہ اردن میں پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ اپنے قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان اور اردن کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں، پاکستان اردن کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے مابین موجودہ تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور اردن ایک دوسرے کیلئے گرمجوشی رکھتے ہیں اور مشترکہ خیالات کے حامل ہیں۔ صدر مملکت نے سماجی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
تفریح 2 گھنٹے پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
تفریح 2 دن پہلے
مرد کا کردار بیوی ہی بنا سکتی ہے ،خلیل الرحمان قمر
-
پاکستان 2 دن پہلے
ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارت نےتحریک خالصتان کارکن گروپتونت سنگھ پنوں کے اثاثے ضبط کر لیے
-
پاکستان ایک دن پہلے
فری اینڈ فئیر الیکشن چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر ہی ممکن ہوسکتے ہیں ، انوارلحق کا کڑ