جی این این سوشل

دنیا

نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ

زلزلہ بدھ کی صبح 9.14 بجے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے مرکز میں جیرالڈائن کے قریب آیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں زلزلہ پر نظر رکھنے والے ادارے جیونیٹ نے بتایا کہ بدھ کی صبح 9.14 بجے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے مرکز میں جیرالڈائن کے قریب 6.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

انہوں بتایا کہ زلزلے کی شدت 6٫0اور گہرائی 7میل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ زلزلے کے بعد 14,000 سے زیادہ لوگوں نے ہلچل محسوس کرنے کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں 2011 کو 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں 185 افراد ہلاک ہوئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی رپورٹوں میں کسی قسم کے جانی یا اہم نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

جرم

لاہور :طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنیوالا شوٹر گرفتار

اظہر ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور اس نے جاوید بٹ کے قتل سے قبل کافی عرصے تک اس کی ریکی کی تھی، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور :طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنیوالا شوٹر گرفتار

لاہور : لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے اس قتل کا مبینہ طور پر شوٹر اظہر کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اظہر ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور اس نے جاوید بٹ کے قتل سے قبل کافی عرصے تک اس کی ریکی کی تھی۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ کا قتل گینگ وار کا نتیجہ تھا۔پولیس نے شوٹر اظہر اور ساتھی ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے، جس کے بعد قتل کے پس پشت عناصر کا تعین کیا جائے گا۔

پولیس نے اظہر کے علاوہ اس کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نبی اکرمؐ نے سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی، مریم نواز

عشق رسول ﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے اور یہ کسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے، سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نبی اکرمؐ نے سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی، مریم نواز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد مسجد نبوی میں رکھی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ عشق رسول ﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے اور یہ کسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا۔

لاہور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ خاتمُ النّبیّین، رحمۃ للعالمین ہیں، نبی ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب کہا ہے، ان سے محبت کی ہے، آج ہم ربیع الاول کے مبارک مہینے میں یہاں جمع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کا پہلا چارٹر نبی اکرمﷺ نے دیا، عورت کی حقوق کی بہت بات ہوتی ہے تو عورت کو جو حق اسلام نے دیا وہ کسی نے نہیں دیا، جو حقوق اللہ تعالی نے عورت کو دیے وہ کہیں نہیں نظر آتے، نبیﷺ نے حضرت فاطمہ کے بارے میں فرمایا کہ یہ میرے دل کا ٹکڑا ہے تو بیٹیوں کا جو احترام کا درس ہمیں ان سے ملا ہے کیا وہ ہم اپنی زندگیوں میں اپناتے ہیں؟

مریم نوازنے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر بہت فتوے آرہے ہیں تو ہمارے نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ تعلیم حاصل کرو چاہے تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے، اس میں لڑکا لڑکی کی تفریق نہیں ہے، ہمیں ان چیزوں پر عمل کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تاکید کی کہ والدین اپنے بچوں کو حیات طیبہﷺ سے متعلق آگاہی دیں، جو انسان گھر سے سیکھتا ہے وہ اس دنیا اور دوسری دنیا میں بھی کام آتی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر  7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے روز 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے پارلیمنٹ کی جانب سے 7 ستمبر 1974 کو متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کی یاد گاری قرار داد پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ دن صرف پاکستان نہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تاریخی تھا، اس دن مسلمانوں کی ایک طویل جدو جہد کامیاب ہوئی، ایوان بالا حکومت کو تجویز کرتا ہے کہ آج کے دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے دن کو قومی تعطیل دی جائے۔

سینیٹ اجلاس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے موقع پر عام تعطیل کی قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ قرارداد منظور ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا، اس طرح آئینی ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll