برائلر کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 7روپے فی کلو مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعدبرائلر کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مرغی کا گوشت 400روپے سے بڑھ کر 407 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 273روپے جبکہ پرچون ریٹ 281روپے فی کلو جاری کیا گیا،فارمی انڈے 136 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے اب پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔
عید قریب ہے اور سستا پروٹین مزید مہنگا ہوتا چلا جا رہا ہے ۔بڑھتی قیمت کے پیش نظر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔
واضح رہے کہ عید قریب آتے ہی چکن ہی نہیں بلکہ شہر بھر میں قصابوں نے بھی مٹن اور بیف کے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ہیں، مٹن کا سرکاری ریٹ 900 روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔
شہری حکومتی پالیسیوں پر پھٹ پڑے ، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لئے جاتے ہیں، عوام کدھر جائے۔ضلعی انتظامیہ کی توجہ بس چینی پر ہی ہے اور وہ بھی میسر نہیں۔چھوٹا بڑا گوشت سرکاری نرخ ناموں پت نہیں مل رہا۔قصان صافی گوشت کے من مانے ریٹ مانگتے ہیں۔

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- ایک دن قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- ایک دن قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 20 گھنٹے قبل

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- ایک دن قبل

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- ایک دن قبل

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- ایک دن قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- ایک دن قبل



.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)








