جی این این سوشل

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کے کیخلاف 9 مئی کیس میں اہم پیش رفت ،بغاوت کی دفعات شامل

ایس ایس پی انویسٹی گیشن  نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کےچالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی کے کیخلاف 9 مئی کیس میں اہم پیش رفت ،بغاوت کی دفعات شامل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور پریس کانفرنس کے دوران  سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کےخلاف شر پھیلانے بغاوت پر اکسانے  اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں اور چالان جمع کرانے سے قبل پراسیکیوشن کے تمام اعتراضات دور کردیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن  نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کےچالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں ہیں اور 9مئی کے تمام مقدمات میں دفعہ 120 بی لگادی گئی ہے۔

 

جرم

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں کچھ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بھاری نفری کو طلب کر لیا ہے اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں پولیس کے افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ ڈاکو راحب شر کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے کےپی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اب اس کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان کریں گے اور کمیشن کے سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے ایک جج ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے کےپی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کر دی ہے۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر قانون آفتاب عالم نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ کر اس ضمن میں درخواست کی ہے۔

خط میں حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تفصیلی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اب اس کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان کریں گے اور کمیشن کے سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے ایک جج ہوں گے۔

وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے، خط میں 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 27 جون کو کابینہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی۔ اس کا مقصد ان واقعات میں ملوث اصل کرداروں کو بے نقاب کرنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت

چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے گرین سگنل دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری کے دورہ چین کے دوران امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے کیونکہ امپورٹڈ کوئلے کے تین پاور پلانٹس پاکستان میں مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ، 1320 میگاواٹ کا حب پاور پلانٹ جبکہ 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ امپورٹڈ کوئلے پر چل رہے ہیں اور انرجی باسکٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس میں شامل ہیں۔  چین کی جانب سے پاکستانی وفد کو تینوں کول پاور پلانٹس کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے بھی مثبت جواب دیا گیا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے معاملات کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے۔ چینی حکام نے پاکستان وفد کو پانڈا بانڈز کے معاملے میں بھی مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

پاکستانی وزراء کا یہ دورہ چین ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان میں آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹ کے باعث مہنگی بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، تینوں پاور پلانٹس کی کنورشن، ری پروفائلنگ اور دیگر معاملات کے حوالے سے پاکستان اور چینی حکام کی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll