Advertisement
پاکستان

پاکستان سے یونان کیلئے ڈنکی کا سفر، مسافر کی زبانی

بس میں سامان رکھنے والی جگہ میں 4 سے 5 لوگوں کو چھپاکر لے جارہے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 21st 2023, 4:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سے یونان کیلئے ڈنکی کا سفر، مسافر کی زبانی

گجرات سے کراچی، پشاور پھر افغان بارڈر کراس کیا تھا، بس میں سامان رکھنے والی جگہ میں 4 سے 5 لوگوں کو چھپاکر لے جارہے تھے۔

جی این این پلس کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عمر اصغر نے بتایا کہ دو تین دن تک کھانا بھی نہیں ملا، ڈنکی لگانے والے کئی لڑکے بھوک اور پیاس کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ گئے تھے۔

جو لوگ ہمیں لے جارہے تھے انہوں نے کہا اگر ہمارے کہنے کے مطابق نہیں چلے گے تو تمہیں گولی مار دیں گے، ایسے راستوں سے گزرے جہاں ہم سے پہلے سفر کرنے والے لوگوں ڈھانچے بھی پڑے دیکھے۔

Advertisement
Advertisement