- Home
- News
ایشین گیمز ویمنز کرکٹ ایونٹ میں (کل) دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے
کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گا
بیجنگ: ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ ایونٹ میں کل (جمعہ کو ) دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔ ویمنز کرکٹ ایونٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ سری لنکا اور تھائی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پنگ فینگ کیمپس کرکٹ فیلڈ، ہانگژومیں کھیلا جائے گا۔
چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ویمنز ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گا۔ ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 24 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور فائنل میچ 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ ایونٹ کے تمام میچز پنگ فینگ کیمپس کرکٹ فیلڈ، ہانگژو میں کھیلے جائیں گے۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل