جی این این سوشل

پاکستان

بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئےراغب کرنا اولین ترجیح ہے، نگران وزیراعظم

حکومت کی تمام توجہ کاروباردوست ماحول پیداکرنے پرمرکوز ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئےراغب کرنا اولین ترجیح ہے، نگران وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی تمام توجہ کاروبار دوست ماحول پیداکرنے پر مرکوز ہے، حکومت امریکا پاکستان بزنس کونسل کی تجاویز کا خیر مقدم کرے گی، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے کارپوریٹ سیکٹرکو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور نتیجہ خیزتعلقات کو مزید بڑھانے کےلئے طریقے اور ذرائع پر غورکرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے تمام شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی توجہ کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے پر مرکو ز ہے۔ اس سلسلہ میں تمام تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیاکہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کے نظام پر یقین رکھتی ہے اور اس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے ، ان کا اعتماد بڑھانے، زراعت ، آئی ٹی ، معدنیات ، کان کنی اور توانائی کے ترجیحی شعبوں میں منصوبوں پر عملدرآمد کو تیزکرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل تشکیل دی ہے۔

نگران وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے لئے خاص طور پر زراعت، فارما سیوٹیکل ، صحت سمیت مختلف شعبوں اور ڈیجیٹل بینکنگ کی نشاندہی کی جہاں امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھا سکتی ہے۔

پاکستان

اس حق میں نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس حق میں  نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ؤلاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ حنیف عباسی نے اڈیالہ جیل میں کوکین سپلائی کا الزام لگایا ہے، سچ کیا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یار حنیف عباسی کی بات ان سے پوچھیں مجھے کیا پتا۔

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

دوسری جانب صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پرانے شیڈول کو معطل کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا، امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

محصور غزہ میں آج (ہفتہ) اسرائیل کے جاری حملوں میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بدھ کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملے میں بیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم بائیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔گزشتہ رات چھاپوں میں گرفتار کئے گئے فلسطینیوں میں ایک صحافی، ایک خاتون، سابق قیدی اور بچے شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll