Advertisement
تجارت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری

ریکارڈ اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 22 2023، 5:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری

ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے ثمرات ملنے لگے،ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کےبعد روپے کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔

ریکارڈ اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 78 پیسے سستا  ہوا ہے۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 292 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

296 گزشتہ کاروباری روز ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement