وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت دو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر پاکستان کے موقف کی بھرپور ترجمانی کی ہے، وزیر خارجہ
موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان جیسے شدید متاثرہ ممالک کی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے


نیویارک: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت دو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر پاکستان کے موقف کی بھرپور ترجمانی کی ہے، پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، اس مقصد کیلئے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان جیسے شدید متاثرہ ممالک کی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔
وہ جمعہ کو نیویارک میں سیکرٹری خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم 18 ستمبر سے اس دورے پر ہیں، اس دوران وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی دو طرفہ ملاقاتیں کیں، اس طرح میں نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے اپنے غیر ملکی منصبوں سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ امور کے علاوہ علاقائی اور اہم عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں اقتصادی صورتحال کی بہتری سمیت تجارت اور ترقی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے وزارتی سطح پر بھی متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا جس میں انہوں نے علاقائی صورتحال، افغانستان اور خطے میں امن و سلامتی کے بارے میں پاکستان کے نکتہ نظر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے امن و ترقی کیلئے پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں سے بھی دنیا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے کمزور ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے نتیجے میں آفات سے نمٹنے کیلئے لاس اینڈ ڈیمیچ فنڈ کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، ہم نے امید ظاہر کی رواں سال نومبر میں ہونے والی کاپ ۔28 میں عملدرآمد کا میکنزم وضع کیا جائے گا۔

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- 4 hours ago

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ
- 13 minutes ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 5 hours ago

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 5 hours ago

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- 2 hours ago

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 3 hours ago

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 7 hours ago

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 7 hours ago

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 6 hours ago