جی این این سوشل

دنیا

فرضی ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے جھانسے میں نہ آئیں،متحدہ عرب امارات

ریکارڈ وقت میں گھریلو عملہ معمولی فیس پر درآمد کرسکتی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فرضی ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے جھانسے میں نہ آئیں،متحدہ عرب امارات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ’رعایتی فیس کی ترغیب دے کر فیملی ویزوں کے اجرا کی پیشکش کر نے والے ریکروٹمنٹ کے فرضی ادارے کے جھانسے میں نہ آئیں۔ الامارات الیوم کے مطابق ابوظہبی کی عدالتوں میں متعدد مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں فرضی ریکروٹمنٹ ایجنسیوں سے انصاف دلانے کی درخواستوں کے بعدابوطبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ فرضی ریکروثٹنگ ایجنسیاں سوشل میڈیا پراشتہار دے کر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مختلف عنوانوں سے ابوظہبی کے شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پیسے ہتھییا رہی ہیں اور تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ وہ ریکارڈ وقت میں گھریلو عملہ معمولی فیس پر درآمد کرسکتی ہیں۔ یہ ایجنسیاں اشتہاری مہم میں غیرملکی کارکنان کے ویڈیو کلپ اور تصاویر بھی اپنے اشتہار میں منسلک کررہی ہیں جن سے یہ تاثر مل رہا ہے یہ وہ ورکر ہیں جو ان ریکروٹنگ ایجنسیوں کے توسط سے ابوظہبی پہنچے ہیں۔ جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کئی افراد سوشل میڈیا پر اشتہار کے جھانسے میں آچکے ہیں۔

ناواقفیت اور معلومات نہ ہونے سے فرضی ریکروٹنگ ایجنسیوں سے رجوع کررہے ہیں۔ جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ’ بیرون ملک سے معاون عملہ حاصل کرنے کے خواہشمند رجسٹرڈ پرمٹ ہولڈر ایجنسیوں سے رابطہ کریں۔ فرضی ایجنسیوں کے چکر میں نہ پڑیں۔

پاکستان

پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں

پشاور میں منعقدہ قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر  قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں

پشاور : پشاور میں منعقدہ قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونا سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جب قومی ترانہ شروع ہوا تو تمام شرکا احترام کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن افغان قونصل جنرل اور ان کے ساتھی اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی آداب کے مطابق کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ میزبان ملک میں تعینات ہونے کے دوران میزبان ملک کے قوانین اور روایات کا احترام کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ افغان قونصل جنرل کی جانب سے اس آداب کو نہ ماننا خلاف ورزی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی کے حملے شدت اختیار کر گئے، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 415 تک پہنچ چکی ہے۔

ڈینگی کے 22 نئے مریض پوٹھوہار ٹاؤن 4 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا سے 8 اور چکلالہ سے 9 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح ٹیکسلا کینٹ، ٹیکسلا رولر کلرسیداں پوٹھوہار رولر سے 4 مریض آئے۔

رواں سیزن میں کانگو کے 2 ملیریا کے 651مریض آئے ۔ اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا۔ رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 2717 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 768عمارتیں سر بمہر اور 2173 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں مسافر بس کو حادثہ: 10 افراد جاں بحق

حادثے میں 41 افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں مسافر بس کو حادثہ: 10 افراد جاں بحق

بوشہر:ایران کے جنوبی مغربی صوبے بوشہر میں ایک مسافر بس کے الٹ جانے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ بوشہر اور شمال مشرق میں واقع شہر مشہد کے درمیان سفر کے دوران پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے میں 41 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم بس میں سوار مسافروں کی کل تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایران میں سڑک کے حادثات کا تناسب بہت زیادہ ہے اور ہر سال ہزاروں افراد سڑک کے حادثات میں اپنی جان گنواتے ہیں۔ عدلیہ کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں سالانہ سڑک کے حادثات میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک بس حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ چند روز قبل ہی ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی ایک اور بس کا ٹرک سے تصادم ہوا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll