پاکستان
نگران وزیر اعظم پاکستان امریکا سے لندن روانہ
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کا دورہ بھی کریں گے ۔

نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے امریکا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی، شرکت کے فوری بعد وہ نیویارک سے خصوصی طیارے میں برطانیہ پہنچ گئے ۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر لوٹن ائیرپورٹ لندن پر لینڈ کیا۔
انوارلحق کاکڑ لندن میں پاکستانی و برطانوی میڈیا کو انٹر ویو بھی دیں گے ۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کا دورہ بھی کریں گے ۔
پاکستان
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے

کویت: نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ اپنے مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے۔
نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کا کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے پرتپاک استقبال کیا، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ کویت
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 28, 2023
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے دو روزہ دورے کیلئے کویت پہنچ گئے ہیں.
کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا.
اس موقع پر پاکستان کے… pic.twitter.com/JmhhbTiyyx
پاکستان
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا

گاڑیوں کے مشہور کمپنی نے لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کے قیمتیں بڑھا دیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی کار مینوفیکچرنگ کمپنی ماروتی سوزوکی نے سال کے آخر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی جو یکم جنوری 2024 سے لاگو ہوں گی۔
بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کو یہ فیصلہ اشیاء کی قیمتوں اور ان پٹ لاگت میں اضافے کی وجہ سے لینا پڑا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا، تاہم کار ساز کمپنی نے ابھی تک اپنے ماڈلز پر صحیح اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاگت کو کم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کچھ کاروں کی خریداری پر صارفین کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
دنیا
غزہ میں عارضی جنگ بندی ، حماس نے 10 اسرائیلوں سمیت 12 یرغمالی رہا کر دیے
عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز حماس نے 10 اسرائیلوں اور 2 غیر ملکیوں سمیت 12 یرغمالی رہا کردیے۔
معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 10 اسرائیلیوں سمیت 12 افراد کو رہا کرنے کے بعد اسرائیل کو بھی 30 فلسطینی قیدی رہا کرنے پڑے، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 15 خواتین اور 15 مرد شامل ہیں۔
غزہ میں جاری حماس اسرائیل لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ تھا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمالی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس60 ہزار بھی عبور کرگیا
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
دنیا 2 دن پہلے
غزہ میں گیس سلنڈر حاصل کرنے والے شہریوں کی دو کلومیٹر طویل قطاریں
-
تجارت ایک دن پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
علاقائی ایک دن پہلے
سی ایس ایس افسر بلال پاشا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
دنیا ایک دن پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے