Advertisement
تفریح

مرد کا کردار بیوی ہی بنا سکتی ہے ،خلیل الرحمان قمر

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ آج کے پر فتن دور میں ایک اچھی اور نیک  بیوی اللہ تعالیٰ کی سب سے  بڑی نعمت ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 24th 2023, 4:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مرد کا کردار بیوی ہی بنا سکتی ہے ،خلیل الرحمان  قمر

ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے معروف فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر نے مرد کی زندگی میں عورت کے کردار اور میاں بیوی کے تعلقات کو بہت ہی خوبصورت اندز میں  اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ آج کے پر فتن دور میں ایک اچھی اور نیک  بیوی اللہ تعالیٰ کی سب سے  بڑی نعمت ہے اور وہ مرد کی سب سے اچھی تربیت کرسکتی ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے  کہا کہ بیوی نہ صرف شوہر کو معاونت فراہم کرتی ہے بلکہ وہ مرد کی انفرادیت کو اس کے حوصلے کو اس کی سوچ کو پروان چڑھانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

اسکرپٹ رائٹر نے مردوں پر زور دیا کہ وہ اپنی بیویوں کو محبت اور احترام دیں، ان سے غیر ضروری بحث نہ کریں اور نہ ہی ان کی صلاحیتوں پر شک کریں۔

خلیل الرحمن نے کہا کہ مرد بیویوں سے بحث نہ کریں اس سے آپ کے اور بیوی کے درمیان رشتہ کمزور ہوگا جس سے گھریلو مسائل پیدا ہوں گے ۔

Advertisement