جی این این سوشل

پاکستان

شفاف انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،نگران وزیر اعلاعات

تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے، مرتضی سولنگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شفاف انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،نگران وزیر اعلاعات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے

ریڈیو پاکستان کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہ کرے اور رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج فراہم کرے، آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ اس ملک کو اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں جبکہ ریڈیو پاکستان کی نشریات کو ڈیجیٹل کرنے کے لئے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی جیسے مسائل موجود ہیں، قانونی و آئینی اختیارات کے تحت ان مسائل کو حل کریں گے۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنے محدود وقت کو مسائل کے حل کے لئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرے، یہ میرا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے ساتھ مل کر ریڈیو پاکستان کے بورڈ کی تشکیل نو کی جائے گی۔ ریڈیو پاکستان کے معاملات بہتر کرنا میری ذمہ داری میں شامل ہے۔

 
 

پاکستان

عالمی برادری کھلے دل کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے ، سپیکر قومی اسمبلی

اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطینی بچوں،خواتین اور معصوم شہریوں کا قتل عام شرمناک اور قابل مذمت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری کھلے دل کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے ، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عالمی برادری کھلے دل کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔

بدھ کو فلسطین کے ساتھ یک جہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور پارلیمان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطینی بچوں،خواتین اور معصوم شہریوں کا قتل عام شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔دنیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ فلسطین و کشمیر سمیت تمام تنازعات کا منصفانہ حل ضروری ہے ۔

فلسطین میں جاری نسل کشی اور جبری نقل مکانی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔فلسطین کی موجودہ صورت حال پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، مسئلہ فلسطین کا حل 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت قرار دینے میں مضمر ہے۔اقوام متحدہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے عمران خان کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا

پی ٹی آئی نے عمران خان کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے عمران خان کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منگل کو انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین عمران خان کے عہدے سے مستعفی ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

منگل کو جاری ہونے والے ایک باضابطہ بیان میں پارٹی ترجمان نے واضح کیا کہ چیئرمین عمران خان کے استعفیٰ یا انتخابات میں کسی دوسرے رہنما کی نامزدگی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔


یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی کو 20 دن کے اندر نئے انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے مشورہ دیا تھا کہ ’’شاید عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے کے لیے الیکشن نہ لڑیں۔


پی ٹی آئی نے عمران خان کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی کے ترجمان کے بیان میں جاری صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق تمام اہم معاملات پر بات چیت اور غور و خوض کا ایک جامع عمل جاری ہے۔

جیسے ہی قیادت انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد، تاریخوں، طریقہ کار اور امیدواروں کے انتخاب جیسے معاملات پر کسی نتیجے پر پہنچے گی، اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتا جائے گا، شیخ رشید

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں تو میری کیا اوقات کہ میں الیکشن کے بارے میں کچھ کہہ دوں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتا جائے گا، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں 10 تاریخ سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں،  اچھی خبر یہ ہے آج میری آبپارہ میں بھی ضمانت کنفرم ہو گئی ہے، 30 تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ میں پتا چلے گا کتنے کیسز ہیں، دہشت گردی کی عدالت میں مجھ پر کل 21 کیسز ہیں، مجھ پر ٹوٹل 68 کیسز بنتے ہیں، اللہ مجھے کامیابی دے گا، مجھ پر بنے تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔ 

ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں تو میری کیا اوقات کہ میں الیکشن کے بارے میں کچھ کہہ دوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات میں میرے سمیت جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتا جائے گا,میرا اتحاد اللہ کے ساتھ ہے، اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتائے گا، قلم دوات سے راولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عوام میں الیکشن کو لے کر کوئی جذبہ نہیں ہے، بھوک، ننگ اور مہنگائی ہے،لوگوں نے گھروں کے باہر بجلی بل لٹکائے ہوئے ہیں، عوام نے آٹے کا تھیلا اور بچوں کی فیس بھی گھر کے باہر لٹکائی ہوئی ہے،اصل مسئلہ معاشی ہے، غریبوں کے حالات زندگی ان کی بس سے باہر ہوگئے ہیں، میں سکول دور سے الیکشن لڑتا آرہا ہوں، الیکشن میں جو جذبہ ہوتا ہے وہ عوام میں نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll