جی این این سوشل

تجارت

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے پی سی بی کے وفد کی ملاقات

حکومت مضبوط معیشت کےلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے، ڈاکٹر شمشاد اختر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے پی سی بی کے وفد کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط معیشت کےلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے، توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے،

نگراں وزیر خزانہ سے کراچی میں پی بی سی کے وفد نے ملاقات کے دوران کہا کہ معیشت کی خوشحالی کو یقینی بنانے کےلئے حکومتی ملکیتی اداروں کی شفافیت اور گورننس میں بہتری ضروری ہے۔

ملاقات کے دوران وفد کی جانب سے نگراں حکومت کی طرف سے سمگلنگ کی روک تھام، ایکسچینج کو درست سمت لانے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی معاونت کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کوسراہا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ مضبوط معیشت کے لئے حکومت ٹیکس بیس کو بڑھانے اور توانائی کے شعبہ سےمتعلق مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے۔انہوں نے ریاستی ملکیتی اداروں میں شفافیت اور گورننس کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشی خوشحالی ممکن ہے 

پاکستان

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو منتقل

لاہور ہائیکورٹ کی ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق ریکارڈ کو درخواست کے ساتھ لگانے کی بھی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو منتقل

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست فل بینچ کو بھجوا دی۔

پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس کے دوران انہوں نے درخواست کو فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

عدالت کی جانب سے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق ریکارڈ کو درخواست کے ساتھ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے توہین کی کارروائی میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے، وکیل نے بتایا کہ سائفر اور القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ہر دکانداراپنا ریٹ دیتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، شہری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملتان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی انڈوں کے قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں مہنگائی کے باعث انڈے 350 روپے درجن تک پہنچ گئے ۔

رپورٹس کے مطابق موسم سرد کیا ہوا انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئےشہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیاہے 280روپے ملنے والےانڈے 350 روپےفی درجن فروخت ہونےلگے۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے یہاں ہر دکانداراپنا ریٹ دیتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اس کے اقدامات کو صیح سرانجام دے اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو پکڑے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ دسمبر کی 15 تاریخ کو کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

آئل مارکیٹنگ کپمنیوں کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، پٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔

ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت 281.34 روپے کی سطح پر ہے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ دسمبر کی 15 تاریخ کو کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll