دنیا
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار
ہوم لینڈ سکیورٹی کا محکمہ اس پروگرام کا انتظام کرتا ہے

واشنگٹن: بائیڈن انتظامیہ اس ہفتے اسرائیل کو ایک خصوصی کلب میں داخل کرنے کے لیے تیار ہے جس کے تحت فلسطینی امریکیوں کے ساتھ اسرائیلی حکومت کے سلوک کے بارے میں خدشات کے باوجود اسرائیلیوں کو ویزا کے بغیر امریکا جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ویزا ویور پروگرام میں داخلے کا اعلان ہفتے کے آخر میں کیا جا سکتا۔
وفاقی بجٹ سال کے اختتام سے عین قبل یہ اعلان کیا جائے گا اور یہ اگلے سال سے لاگو ہوگا۔ سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن کی جانب سے اسرائیل میں داخل ہونے کی سفارش موصول ہونے کے فوراً بعد اس معاملے سے واقف پانچ عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری الیجینڈرو میئرکاس جمعرات کو یہ اعلان کرنے والے ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
واضح رہے ہوم لینڈ سکیورٹی کا محکمہ اس پروگرام کا انتظام کرتا ہے، اس وقت اس پروگرام کے تحت 40 کے قریب زیادہ تر یورپی اور ایشیائی ملکوں کے شہریوں کو بغیر ویزے3 ماہ کے لیے امریکہ جانے کی اجازت ہے۔
کھیل
پہلا ویمنز ون ڈے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کل کوئنس ٹاؤن میں ہوگا
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے

کوئنز ٹاؤن: پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ کی خواتین کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل نیوزی لینڈ کے شہر کوئنس ٹاؤن میں کھیلا جائے گا , میچ صبح 3.00 بجے PST پر شروع ہوگا۔
اس سے قبل آج کوئنس ٹاؤن میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین نے ڈی ایس ایل کے ذریعے پاکستانی خواتین کو چھ رنز سے شکست دی۔
پاکستان خواتین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین کو طریقہ کار کے تحت فاتح قرار دیا گیا۔
تاہم پاکستان نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔
پاکستان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر 2001 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے تحت ہر سال کے گیارہ دسمبر کے دن کو دنیا بھر میں پہاڑوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر 2001 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے تحت ہر سال کے گیارہ دسمبر کے دن کو دنیا بھر میں پہاڑوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سال کے پہاڑوں کے عالمی دن کا موضوع ریسٹورنگ ایکو سسٹم ماؤنٹین مقرر کیا گیا ہے ۔
دنیا کی سولہ بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے آٹھ پاکستان میں ہیں ۔ پاکستان میں پانچ ایسی بلند برفانی چوٹیاں ہیں جن کی بلندی چھبیس ہزار فٹ سے زائد ہے ۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ۔ ٹو اور نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت بھی پاکستان میں واقع ہے ۔
دنیا
اسرائیل کا بجٹ خسارہ نومبر میں4.5 بلین ڈالرتک پہنچ گیا
2023 کا خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریباً 4 فیصد تک ہونے کی توقع ہے

اسرائیل نے نومبر میں4.5 بلین ڈالرکا بجٹ خسارہ ریکارڈ کیا ہے۔اسرائیلی وزارت خزانہ نےکہا ہے کہ بجٹ خسارہ اخراجات میں اضافہ کی وجہ غزہ میں جاری لڑائی کے لیے مالی اعانت کی فراہمی ہے۔
العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزارت خزانہ نے بتایا کہ خسارہ گزشتہ 12 ماہ میں بڑھ کر نومبر میں 3.4 فیصد ہو گیا، جو اکتوبر میں 2.6 فیصد تھا۔ وزارت نے بتایا کہ 2023 کا خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریباً 4 فیصد تک ہونے کی توقع ہے۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ ماہ محصولات میں 15.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کی ایک وجہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں التوا ہونا ہے۔
اکتوبر میں اسرائیل کا خسارہ 22.9 بلین شیکل تک پہنچ گیا۔
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کردہ قرارداد ویٹو کر دی
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت
-
دنیا ایک دن پہلے
مصر میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز کر دیا گیا