جرم

نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ

والد شوکت مقدم اور انعام الرحیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 24 2023، 11:11 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا  عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد: نورمقدم اور سارہ انعام کے والد نے اتوار کے روز قتل کے مقدمات میں تیزی سے ٹرائل کا مطالبہ کیا تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور مجرموں کا احتساب کیا جائے۔  والد شوکت مقدم اور انعام الرحیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی ۔

 شوکت مقدم نے سارہ انعام کے قتل کی سفاکانہ نوعیت پر روشنی ڈالی اور ذکر کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ نے سارہ کے اہل خانہ کو ان کے غم کی گھڑی میں مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے ابتدائی طور پر عدالتوں کے ذریعے انصاف طلب کیا تھا اور ان سے منصفانہ ٹرائل کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن یہ عمل طول پکڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نور مقدم کے کیس کی ہائی کورٹ نے سماعت کی تھی، جس کے نتیجے میں اس کے قاتل ظاہر جعفر کو سزا سنائی گئی تھی، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سزائے موت سنائی تھی۔  لیکن اب یہ کیس سپریم کورٹ کے زیر غور ہے، اور شوکت مقدم نے تاخیر کی وجہ سے عدالتی نظام پر اعتماد برقرار رکھنے  کے لیے اس کی تیزترین  سماعت کا مطالبہ کیا۔