جی این این سوشل

تجارت

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے

برینٹ خام تیل 32 سینٹس اضافے کے ساتھ 93.59 ڈالر فی بیرل پر طے ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ماسکو: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 32 سینٹس اضافے کے ساتھ 93.59 ڈالر فی بیرل پر طے پائی جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 90.27 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جون میں تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے دنیا کی تیل کی قیمت کے تین چوتھائی کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچر کی قیمت میں تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب اور روس، جو کہ عالمی منڈی کے دونوں بڑے کھلاڑی ہیں، نے اپنی پیداوار میں کمی کو سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے، چینی ریفائنرز نے مضبوط برآمدی مارجن کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔

پاکستان

کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم

کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، انوار الحق کاکڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور ضلعی انتظامیہ کو کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ملک میں یوریا کھاد کی طلب و رسد اور قیمت پر ہنگامی جائزہ اجلاس ہوا،جلاس کو ملک میں یوریا کھاد کی حالیہ پیداوار، طلب اور کسانوں کو فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں یوریا کی پیداواراور سٹاک گندم کی حالیہ فصل کے لیے کافی ہے جبکہ بفر اسٹاک کے لیے 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کی جا رہی ہے جس کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو حکومتی رعایتی قیمتوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کے لیے تمام صوبوں کی کابینہ میں سمریاں جلد منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

اس موقع پر نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ضلعی انتظامیہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کرے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، یوریا کھاد پر حکومتی سبسڈی کسانوں، جو اس کے صحیح مستحق ہیں تک پہنچائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر یوریا کی بلا تعطل فراہمی کے لیے لائحہ عمل بنا کر فوری طور پر پیش کیا جائے، وزارت صنعت اور وزارت غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کو یوریا کھاد کی پیداوار اور رسد کے اعدادوشمار فراہم کرکے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے کارروائیوں میں معاونت یقینی بنائے، صوبائی سرحدوں پر کھاد کی نقل وحمل کی نگرانی کی جائے اور وہ کھاد جو صوبائی ضرورت کو پوری کرنے کے لیے ہو، اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ یوریا کھاد پر سبسڈی کا بوجھ تمام صوبے اپنی اپنی کھپت کے تناسب سے اٹھائیں، فصل کی بوائی کے دوران یوریا کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں اور متعلقہ صنعت سے مشاورت سے ایک جامع فریم ورک مرتب کرکے پیش کیا جائے۔

نگراں وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو کھاد کی رعایتی قیمت پر فراہمی یقینی بنا کر رپورٹ کل تک پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نگراں وزیر داخلہ کا پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا ارادہ

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگراں وزیر داخلہ کا پاکستان سے  دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا ارادہ

اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں پولیس لائنز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ ہمیں اس دہشتگردی کی  لعنت کا اجتماعی اور مستقل مزاجی سے مقابلہ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی اس جنگ میں فاتح ہوگا۔


ملک کے قیام کے بعد سے ہی اس کے خلاف رچی جانے والی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دی گئی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان بہادر افراد نے ہمارے بہتر مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اورکہا  کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر 2001 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے تحت ہر سال کے گیارہ دسمبر کے دن کو دنیا بھر میں پہاڑوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر 2001 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے تحت ہر سال کے گیارہ دسمبر کے دن کو دنیا بھر میں پہاڑوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سال کے پہاڑوں کے عالمی دن کا موضوع ریسٹورنگ ایکو سسٹم ماؤنٹین   مقرر کیا گیا ہے ۔

دنیا کی سولہ بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے آٹھ پاکستان میں ہیں ۔ پاکستان میں پانچ ایسی بلند برفانی چوٹیاں ہیں جن کی بلندی چھبیس ہزار فٹ سے زائد ہے ۔ 

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ۔ ٹو اور نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت بھی پاکستان میں واقع ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll