جی این این سوشل

دنیا

امریکی کمیشن کی فرانس کے سرکاری سکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی کے فیصلےکی مذمت

حکومت فرانسیسی اقدار کو فروغ دینے کی گمراہ کن کوشش میں مذہبی آزادی کو نشانہ بنا رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی کمیشن کی فرانس کے سرکاری سکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی کے فیصلےکی مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

واشنگٹن: امریکا کےبین الاقوامی مذہبی آزادی کے کمیشن (یو ایس سی آئی آر ایف) نے فرانس کے سرکاری سکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اپنی مسلم آبادی کو نشانہ بنانے اور ڈرانے دھمکانے کے لیے سیکولرازم کا استعمال کر رہا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق کمیشن کے چیئرمین ابراہم کوپر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت فرانسیسی اقدار کو فروغ دینے کی گمراہ کن کوشش میں مذہبی آزادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ فرانس مذہبی گروہوں خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور دھمکانے کے لیے سیکولرازم کی مخصوص تشریح جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کسی بھی حکومت کو اپنی آبادی پر ایک مخصوص مذہب مسلط کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، تاہم سیکولرازم کو فروغ دینے کے لیے مذہبی عقائد کے پُرامن عمل کو محدود کرنا بھی قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ 2004 میں منظور کردہ ایک فرانسیسی قانون کے مطابق سکولوں میں کسی بھی قسم کی مذہبی علامت یا لباس ،عیسائی صلیب یا حجاب پہننا ممنوع ہے۔امریکی کمیشن نے کہا کہ 2004 کے اس قانون نے فرانس میں تمام مذہبی گروہوں کو متاثر کیا ہے تاہم مسلم لڑکیوں کو اس کی منظوری کے بعد سے خاص طور پرجانچ پڑتال اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی، کمیٹی تشکیل

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی، کمیٹی تشکیل

راولپنڈی: جماعت اسلامی نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری دھرنے کے دوران حکومت کی مذاکراتی پیشکش قبول کرتے ہوئے ایک 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں امیرالعظیم، فراست شاہ اور نصراللہ رندھاوا بھی شامل ہیں۔ مذاکرات کا پہلا دور آج متوقع ہے، جسے حافظ نعیم الرحمان اور لیاقت بلوچ نے خیر مقدم کیا ہے۔

مذاکراتی عمل کے کامیاب ہونے کی صورت میں دھرنے کے خاتمے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف 26 جولائی سے دھرنا دے رکھا ہے، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور ان کے وفد نے دھرنے کے مقام پر پہنچ کر جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے دھرنا فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کی، جسے جماعت اسلامی نے مسترد کر دیا، مگر مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسکول پر اسرائیلی طیاروں کے حملے میں کم از کم 30 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں اور اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت اور حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے دیر البلاح کے اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتائی ہے اور کہا ہے کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول کو فوجیوں کے خلاف حملوں اور ہتھیاروں کے ذخیرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور اس نے حملے سے پہلے شہریوں کو متنبہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہا حکومتی نظم و نسق کوقومی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے تحت ڈیجیٹلائز کیا جارہاہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ قومی فائبرائزیشن پالیسی پر کام جاری ہے کیونکہ ایک طاقتور فائبرائزیشن والا ملک فائیو جی ٹیکنالوجی کیلئے ناگزیر ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll