جی این این سوشل

پاکستان

تاریخ پر تاریخ کا رواج اب نہیں چلے گا،چیف جسٹس آف پاکستان

ذہن سے یہ تصورنکال دیں کہ سپریم کورٹ جا کر تاریخ لے لیں گے، قاضی فائز عیسیٰ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تاریخ پر تاریخ کا رواج اب نہیں چلے گا،چیف جسٹس آف پاکستان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے اپنے ذہن سے یہ تصورنکال دیں کہ سپریم کورٹ جا کر تاریخ لے لیں گے، سب کےلئے پیغام ہے کہ تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا۔

سپریم کورٹ میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے زمین تنازع کیس میں تاریخ دینے کی استدعا مسترد کردی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں دائر مقدمات میں التوا نہ دینے سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں اب سے کیسز میں التوا دینے کا تصور ختم سمجھا جائے۔ سپریم کورٹ میں بہت زیادہ کیسز زیر التوا ہیں، ذہن سے یہ تصور بلکل نکال دیں گے کہ مقدمات میں تاریخ دی جائے گی۔ کسی بھی کیس میں ایک تاریخ پر فریقین کو نوٹس جاری ہو گا اور اگلی سماعت میں دلائل پر فیصلہ ہو گا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اس کیس کے توسط سے یہ پیغام سب کے لیے ہے کہ اب مقدمات میں التوا نہیں ملے گا، یہ باقی عدالتوں میں ہوتا ہےکہ دستاویزات جمع کرانے کا وقت دیا جائے، سپریم کورٹ آخری عدالت ہے جہاں تمام مقدمات کے فیصلوں کا ریکارڈ پہلے سے ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس آتا ہے تو سارے کاغذ پورے ہونے چاہئیں، دلائل بھی ایک زبان میں دیں، اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی۔

جرم

 اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات:ملزمان 48 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

تھانہ سبزی منڈی کی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات:ملزمان 48 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

اسلام آباد : اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری میں ڈکیتی کی واردات، مسلح ملزمان 48 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھات لگا کر شہری کی گاڑی کو روکا اور اسلحے کی نوک پر اس سے 48 لاکھ روپے نقدی اور چیک چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تھانہ سبزی منڈی کی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

اس واقعے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ لوگ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ قانون و نظم کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔

دوسری جانب ارکان پارلیمان نے مفت بجلی اسعتمال کرنے کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر ایاز صادق سے شکایت کیا کہ  فیک نیوز کی تردید نہ کرنے پر وزارت توانائی کیخلاف تحریک استحقاق لائیں گے اسپیکر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

ایم این ایز کا کہنا ہے انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے اور منتخب ہونے پر  ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی خود دیتے ہیں اس کے باوجود وزارت توانائی نے ارکان پارلیمان کیلئے بجلی مفت ہونے کی جھوٹی خبروں کی فوری تردید نہیں کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ضلع کرم قبائل کے درمیان 5 روز سے جھڑپیں جاری ، ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر متاثرہ علاقے میں پولیس و سیکیورٹی کی بھاری نفری موجود ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع کرم قبائل کے درمیان 5 روز سے  جھڑپیں جاری  ،  ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل کے درمیان 5 روز سے جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی جبکہ145افرادزخمی ہوئے ہیں۔
  پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم شروع ہوا، پولیس انتظامیہ اور فورسز اور جرگہ فائر بندی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے ، علاقے میں موجود سرکاری ادارے تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر متاثرہ علاقے میں پولیس و سیکیورٹی کی بھاری نفری موجود ہے، پاراچنار و سدہ شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کئے گئے، پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔    

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll