Advertisement
تجارت

کریک ڈاؤن کےباوجود سونے کے نرخوں میں کمی نہ ہوسکی

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے باعث گولڈ مارکیٹ پانچ روز تک بند رہی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 26th 2023, 3:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کریک ڈاؤن کےباوجود  سونے کے نرخوں میں کمی نہ ہوسکی

کراچی: صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے پیر کے روز سونےکے  ڈیلرز  کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے سونے کے نرخ جاری نہیں کیے ہیں۔ سونے کی قیمتیں آخری بار 12 ستمبر کو جاری کی گئی تھیں۔ 

 پاکستان میں 12 ستمبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے کا اضافہ ہوا۔  آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں فی تولہ 5600 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 24 قیراط خالص سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 5,058 روپے کا اضافہ ہوا اور 1,84,585 روپے فی 10 گرام پر تجارت ہوئی۔ اس سے قبل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے جمعہ کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں کا اعلان ایک بار پھر 25 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔  ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے باعث گولڈ مارکیٹ پانچ روز تک بند رہی۔

Advertisement