جی این این سوشل

جرم

موٹر چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،شہریوں نے چوروں کو رسیوں سے باندھ کر گاؤں کا چکرلگوایا

علاقہ مکینوں نے چوروں کو موقع پر پکڑ لیا اور ان کی خوب درگت بنائی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موٹر چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،شہریوں نے چوروں کو رسیوں سے باندھ کر گاؤں کا چکرلگوایا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سرگودھا: دو چور موٹر چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکؑڑے گئے ، دیہاتیوں نے چوروں کو موقع پر پکڑ لیا اور ان کی خوب درگت بنائی ۔

شہریوں نے چوروں کو رسیوں سے باندھ کر گاؤں کا چکر بھی لگوایا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز گلی محلوں سے کبھی موٹر سائیکل چوری ہوجاتی ہے تو کبھی کوئی چور موٹر چوری کر کے لے جاتا ہے ۔

شہریوں نے پولیس سے علاقہ میں امن امان برقرار رکھنے اور چوری کے واقعات کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد: واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار200 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج7 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 12 ہزار400 کیوسک، دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1499.99 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.154 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1178.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.076 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا، نگران وزیر صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے  ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ 35.4 بلین روپے کی لاگت سے قومی سطح پر ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

وزارت قومی صحت میں بین الصوبائی وزراءصحت کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور مکمل فعالی کا منصوبہ مختصر ترین مدت میں مکمل کیا جارہا ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالا جائے گا۔

اجلاس میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اہم ترین متفقہ فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے صحت اور نمائندگان نے شرکت کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کا عہدے سےفارغ

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے  چیئرمین سیف اللہ ابڑو کا عہدے سےفارغ

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کا عہدے سے ہٹا دیا،ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، سیف اللہ ابڑو خلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

سیف اللہ ابڑو کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا، کمیٹی اراکین نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر آج قائمہ کمیٹ کا اجلاس بلایا گیا۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ حفیظ اللہ شیخ نے صدارت کی، ان کیمرہ ہونے والے اجلاس میں سیف اللہ ابڑو کے خلاف تحریک پیش کی گئی، تحریک بہرہ مند تنگی، منظور کاکڑ، ثنا جمالی، حافظ عبدالکریم اور دلاور خان نے پیش کی۔

تحریک عدم اعتماد سنیٹ کے رولز 181کے تحت پیش کی گئی، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو توانائی کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا گیا۔

سیف اللہ ابڑو کے بعد مسلم لیگ ن کے اعظم نذیرتارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چئیرمین مقرر کردیئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll