تجارت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی

دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار روپے پر طے پائی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 26th 2023, 10:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی

کراچی: ملک میں آج (منگل) سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اور دو روز میں مجموعی طور پر 4000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

تاجروں کے مطابق دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار روپے پر طے پائی۔

ڈیلرز کے مطابق رواں ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً 28 ہزار روپے کی زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو ڈالر کی قدر میں کمی کی ایک وجہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔