ایندھن کے نرخوں میں اضافے کے باعث فضائی کمپنیوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
فضائی کمپنیوں نے پیشگی خریداری کے معاہدے کرکے نقصان کو کم سے کم کیا ہے
نیویارک: ایندھن کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ گزشتہ تین ماہ کے دوران فضائی کمپنیوں کے ٹکٹوں کی فروخت میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق اس صورتحال کی روشنی میں آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس نے کہا ہے کہ وہ ہوا بازی کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔ فنانشل ٹائمز سے بات کرنے والے فن لینڈ کے قومی کیریئر فن ایئر اور بارکلیز بینک کے حکام نے توقع ظاہر کی کہ دیگر بین الاقوامی کمپنیوں پر بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔
یہ قدم اس سال تیل کی قیمتوں کی بلند ترین سطح 95 ڈالر ریکارڈ کئے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ آئی اے ٹی اے کے مطابق 15 ستمبر کو جیٹ فیول 135 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا جب تیل کی فی بیرل قیمت 94 ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ ماہانہ بنیادوں پر 9 فیصد اضافہ ہے۔ لیکن یہ اب بھی سالانہ بنیادوں پر 2.5 فیصد کمی ہے۔
یورپی فضائی کمپنیوں کو اپنے عالمی حریفوں پر بڑا فائدہ اس طرح حاصل ہے کہ انہوں نے ایندھن کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کے خلاف حفاظتی اقدام کر رکھے تھے۔ ان فضائی کمپنیوں نے پیشگی خریداری کے معاہدے کرکے نقصان کو کم سے کم کیا ہے۔
یورپی کمپنیوں کے برعکس امریکی فضائی کمپنیاں مشکل میں ہیں کیونکہ وہ عام طور پر ہیجنگ نہیں کرتیں۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 6 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 6 گھنٹے قبل