Advertisement
تجارت

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر ڈیڑھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 26 2023، 4:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 11 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 289 روپے 75 پیسے کا ہوگیا، یاد رہے کہ ے انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک کے زیراثر اوپن مارکیٹ میں  بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے گر کر 293 روپے پرآگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریکارڈ سطح سے 20 دن میں 37 روپے نیچے آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کمی کے بعد 295 روپے کا ہوگیا تھا۔ 5 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 333 روپے تک پہنچ گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 37 روپے سستا ہوچکا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 5 ستمبر کو 307 روپے 10 پیسے تک پہنچ گیا تھا، ڈالر اب تک بلند ترین سطح سے 16 روپے 45 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے گذشتہ دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں 4فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
 

Advertisement