Advertisement
علاقائی

سندھ حکومت نے ورکرز کی کم از کم تنخواہ 33 ہزار 280 روپے مقرر کردی

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 27th 2023, 12:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ حکومت نے ورکرز کی کم از کم تنخواہ 33 ہزار 280 روپے مقرر کردی

سندھ حکومت نے ہنرمند مزدور طبقے کی کم از کم تنخواہ 33 ہزار 300 روپے مقرر کردی گئی ۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

غیر ہنر مند مزدوروں کی تنخواہ 32000 روپے مقرر کردی گئی ، فیکٹری مالکان اب کم از کم 32000 روپے پر ملازم رکھ سکیں گے ۔

اس حکومتی فیصلے کا اطلاق جولائی 2023 سے کردیا گیا ہے ، ذوالفقار علی نامی  ورکرز  چیئرمین کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ جن فیکٹری مالکان کو اس فیصلے پر اعتراض ہے وہ اپنے اعتراضات 14 روز کے اندر جمع کروائیں ، بصورت دیگر کم ازکم 33 ہزار تنخواہ ادا کرنا ہوگی ۔

Advertisement
Advertisement