جی این این سوشل

کھیل

دی مارش کپ،سائوتھ آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ کی ٹیمیں پانچویں میچ میں کل نبرد آزما ہوں گی

ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دی مارش کپ،سائوتھ آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ کی ٹیمیں پانچویں میچ میں کل نبرد آزما ہوں گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برسبین: سائوتھ آسٹریلیا اور کوئنزلینڈ کی ٹیمیں دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں کل جمعرات کو ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔

جیک لیمین سائوتھ آسٹریلیا کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ کوئنز لینڈ کو مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ لیڈ کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے ) کے زیر اہتمام دی مارش کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔

ٹورنامنٹ میں کل جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیم کا مقابلہ کوئنز لینڈ کی ٹیم سے ہوگا۔ سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیم اب تک ایک میچ کھیل چکی ہے جس میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھاجبکہ کوئنز لینڈ کی ٹیم بھی ایک میچ کھیل چکی ہے اور وہ بھی پہلا میچ ہار چکی ہے۔

ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آئندہ سال 25فروری کو ہوگا۔

صحت

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا

ٹیسٹ میں پاس امیدواروں کی کامیابی کی شرح 75 فیصد رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا کے میڈیکل وڈینٹل کالجوں کے داخلے کے لئے بیک وقت 7 شہروں میں ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹیسٹ میں پاس امیدواروں کی کامیابی کی شرح 75 فیصد رہی۔

میڈیکل کاجلوں کے داخلے کےلئے 21 ہزار 206 طلبہ نے کولیفائی کرلیا جس کا تناسب 61 فیصد بنتا ہے جبکہ ڈینٹل کالجوں کے داخلے کے لئے 24 ہزار 283  طلبہ اہل قرار دیے گئے ہیں جن کا تناسب 70 فیصد بنتا ہے۔

نتائج کے مطابق 6 طلبا192 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے، جن میں تیموراقبال، انعم خان، امان اللہ، محدا مطیع العظیم، عاصم ایاز اور حسیب خان شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 5 طلبا نے مشترکہ طور پر191نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 2طلبا نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایم بی بی ایس کے نتائج 61 فیصد رہے ،21206 طلبہ پاس ہوئے، بی ڈی ایس کے نتائج 70 فیصد رہے، 24283 طلبہ پاس ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر 285 روپے65 پیسے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 285 روپے65 پیسے کا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 287 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

کویت: نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ اپنے مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے۔

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کا کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے پرتپاک استقبال کیا، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll