دنیا
اقوا م متحدہ یوکرین میں انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں پر ردعمل کا اظہار کرے، رو س
یوکرین حکام سے لاقانونیت اور خلاف ورزیوں کا جواب مانگیں

اقوام متحدہ: روس نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں پر ردعمل کا اظہار کرے۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54ویں اجلاس میں شریک روس کے وفد نے اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین حکومت کی جانب سے انسانی حقوق اور آزادیوں کی بے شمار خلاف ورزیوں پر ردعمل ظاہر کریں۔
روسی وفد کے ایک رکن الیا بارمین نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، ان کے دفتر اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے متعلقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یوکرین حکام سے لاقانونیت اور خلاف ورزیوں کا جواب مانگیں۔
پاکستان
بھارت نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے ہر موقع کو مسلسل ناکام بنایا ہے، مشعال ملک
کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کے لیے منصفانہ اور شفاف ٹرائل پر زور دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مودی کا پورا انتخابی بیانیہ یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے کے گرد گھوم رہا ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے ہر موقع کو مسلسل ناکام بنایا ہے۔
کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کے لیے منصفانہ اور شفاف ٹرائل پر زور دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مودی کا پورا انتخابی بیانیہ یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے کے گرد گھوم رہا ہے۔ وہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کے کردار پر توجہ کے عنوان سے منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ تقریب کا انعقاد انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے کیا تھا۔
معاون خصوصی مشعال ملک نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی 2018 اور2019 کی دو رپورٹس پر عالمی توجہ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔
انہوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے مبصرین کی مقبوضہ جموں کشمیر تک محدود رسائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے مسلط کردہ معلومات اور مواصلات کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اصل تصویر بین الاقوامی برادری تک پہنچنے سے روک دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں زمینی صورتحال اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے جس کی اطلاع دنیا کو پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی زمین گمنام قبروں سے بھری پڑی ہے۔ بھارت کشمیریوں کو بے دریغ قتل کر رہا ہے اور اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کا انتظار کرتے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت عصمت دری کو خواتین، مردوں اور بچوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ، جو کہ ابتدائی طور پر کشمیر اور فلسطین جیسے عالمی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، بھارت کو جموں و کشمیر میں اپنی منظور کردہ قراردادوں اور انسانی حقوق کے کنونشنز پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
دنیا
سعودی عرب کی خصوصی ٹیموں نے یمن میں مزید 733 بارودی سرنگیں صاف کیں
حوثی باغیوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں

ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن میں دسمبر 2023 کے پہلے ہفتے میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 733 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی ہیں۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے چار اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 110 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں ، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس اور 618 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز صاف کیں۔ ٹیموں نے یمن کے گورنریٹ عدن، الحدیدہ، مارب، شبوہ اور تعز میں بھی بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے کارروائیاں کیں۔2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 24 ہزار527 بارودی سرنگوں کو تلف کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے میں 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے توسیع کی گئی تھی۔
دنیا
سعودی عرب کی اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی اے آئی مشاورتی باڈی کے اجلاس میں شرکت
اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی مشاورتی باڈی نے مملکت سعودی عرب کی شرکت کے ساتھ اپنا پہلا ذاتی اجلاس نیویارک شہر میں منعقد کیا

نیویارک: دنیا بھر کے مختلف ممالک کے 38 ارکان پر مشتمل مصنوعی ذہانت سے متعلق اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی مشاورتی باڈی نے مملکت سعودی عرب کی شرکت کے ساتھ اپنا پہلا ذاتی اجلاس نیویارک شہر میں منعقد کیا۔
مملکت کی نمائندگی اقوام متحدہ کی مشاورتی باڈی میں شوریٰ کونسل کی رکن ڈاکٹر لطیفہ بنت محمد العبدالکریم نے کی، جس میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (SDAIA) کے وفد کی شرکت تھی۔
میٹنگ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجیز کو اپنانےاور ان کے غلط استعمال سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے اور قومی اور عالمی سطح پر AI کے گورننس میکانزم کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
2020 میں کنگڈم نے SDAIA کے زیر اہتمام عالمی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ کے دوران ایک مشاورتی سیشن کی میزبانی کی، جس میں اقوام متحدہ کے تحت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے لیے اس مشاورتی ادارے کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
وسطی چین میں شدید برفبا ری ،معمولات زندگی درہم برہم ، سکول بند، زمینی و فضائی ٹریفک متاثر
-
پاکستان ایک دن پہلے
چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
ٹیکنالوجی 4 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز